حکومت عوامی احتجاج سے ڈرتی ہے: اویسی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 19-11-2021
 حکومت عوامی احتجاج سے ڈرتی ہے: اویسی
حکومت عوامی احتجاج سے ڈرتی ہے: اویسی

 

 

آواز دی وائس، حیدرآباد

 مرکزی حکومت نے ان تینوں نئے زرعی قوانین کو واپس لے لیا ہے جو پچھلے ایک سال سے کسانوں کے احتجاج کی وجہ بنے تھے۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ اپوزیشن پہلے دن سے کہہ رہی ہے کہ زراعت کے تینوں قوانین غیر آئینی ہیں۔

مودی حکومت کو ایسے قانون بنانے کا کوئی حق نہیں تھا۔

انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ قانون صرف مودی کے گھمنڈ کو پورا کرنے کے لیے بنائے گئے تھے جس کی وجہ سے 700 کسانوں کی موت ہو گئی۔

اگر مودی اپنی انا کو ایک طرف رکھتے اور آئین کے مطابق کام کرتے تو نہ یہ قانون بنتا اور نہ ہی کسان مرتے۔ یہ فیصلہ دیر سے لیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ جب لوگ سڑکوں پر آکر احتجاج کرتے ہیں تو یہ حکومت ڈر جاتی ہے۔ یہ تمام کسانوں کی جیت ہے۔