اجمیر میں جمعتہ الوداع میں درگاہ اور مسجدوں میں جمعہ کی نماز نہیں ہو گی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-05-2021
  اجمیر میں جمعتہ الوداع میں درگاہ اور مسجدوں میں جمعہ کی نماز نہیں ہو گی
اجمیر میں جمعتہ الوداع میں درگاہ اور مسجدوں میں جمعہ کی نماز نہیں ہو گی

 

 

 ا جمیر

خواجہ معین الدین چشتی کے شہر اجمیر میں کل رمضان کے مقدس مہینے کا آخری جمعہ جمعتہ الوداع کے طور پر منایاجائے گا لیکن درگاہ اجمیر شریف میں کورونا کے پیش نظر ریڈ الرٹ اور پندہ روزہ پابندیوں کو دیکھتے ہوئے درگاہ اور مسجدوں میں جمعہ کی نماز ادا نہیں کی جائے گی۔ البتہ مسلم برادری گھروں پر ہی نماز ادا کرے گی۔ ان دنوں وبا کے پیش نظر تمام لوگ پانچوں نمازیں گھر پر ہی ادا کررہے ہیں۔

خاص بات یہ ہےکہ اس دن جمعہ کی نماز کی جگہ ظہر کی نماز ادا کی جائے گی ۔ علما کے مطابق ظہر کی نماز ادا کرنے کا بھی اتنا ہی ثواب  ہے۔ کووڈ کے دوران رمضان کے مہینے کا آخری جمعہ دوسری بار پڑا ہے۔ گزشتہ برس بھی ایسا ہی ہوا تھا۔

دوسری جانب کورونا وبا کی تباہ خیزی کو دیکھتے ہوئے ضلع اور پولیس انتظامیہ نے درگاہ علاقے کی نزدیکی گلیوں میں رکاوٹیں لگاکر بلا وجہ گھروں سے نکلنے والوں پر روک لگانے کی کوشش کی ہے ۔ ایسی ہی کوششیں شہر کے دیگر علاقوں میں بھی تیزی سے کی جارہی ہیں۔