سنجے کپور کی موت کیس میں کچھ بھی مشکوک نہیں: پولیس

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 07-08-2025
سنجے کپور کی موت کیس میں کچھ بھی مشکوک نہیں:  پولیس
سنجے کپور کی موت کیس میں کچھ بھی مشکوک نہیں: پولیس

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
ہندوستانی کاروباری شخصیت سنجے کپور کی موت کے معاملے میں سرے پولیس نے بتایا کہ سنجے کپور، جن کا گزشتہ ماہ لندن میں پولو کھیلتے وقت انتقال ہو گیا تھا، ان کی موت ایک "نارمل" واقعہ تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی موت کو مشتبہ نہیں مانا جا رہا ہے۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ سنجے کپور کی والدہ رانی کپور نے اپنے بیٹے کی "انتہائی مشتبہ اور غیر واضح حالات" میں ہوئی موت کی تحقیقات کے لیے برطانوی حکام سے رابطہ کیا تھا۔ اس بارے میں پولیس نے کہا ہے کہ وہ برطانیہ میں کپور کے وکلاء کے رابطے میں ہیں۔
سنجے کپور آریئس پولو ٹیم کے مالک تھے اور برطانیہ کے ولی عہد، پرنس ولیم کے ساتھ پولو کھیلا کرتے تھے۔ اسپورٹس کلب اسمتھس لان میں ایک میچ کھیلتے وقت وہ اچانک علیل ہو گئے تھے۔ وہ آٹو کمپوننٹس کی نمایاں کمپنی سونا بی ایل ڈبلیو پریسیژن فورجنگز (سونا کامسٹار) کے سابق چیئرمین بھی تھے۔ ان کے انتقال کے بعد، 23 جون کو جیفری مارک اوورلی کو سونا کامسٹار کے بورڈ کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا۔