'بہار کے پورنیہ میں بھی ہے ایک پاکستان'

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 15-07-2021
پورنیہ کا پاکستان ٹولہ
پورنیہ کا پاکستان ٹولہ

 

 

سراج انور / پٹنہ

ہندوستان میں 'پاکستان' حیرت میں نہ رہیے، ملک کی تقسیم کے بعد بھی، ایک پاکستان ہندوستان میں بستا ہے۔

یوں تو پاکستان کا نام سنتے ہی پڑوسی ملک کے ذہن میں آتا ہے۔ لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ پورنیہ ضلع میں ایک گاوں 'پاکستان' آباد ہے۔

ہندوستان مسلم اکثریتی علاقے میں عام طور پر ایک خاص ذہنیت کے لوگ منی پاکستان کا حوالہ دیتے ہیں۔لیکن یہ مسلم اکثریتی سیمانچل کا پاکستان ہے ، جہاں ایک بھی مسلمان آباد نہیں ہیں۔اس پاکستان کے بارے میں خاص بات یہ ہےکہ یہاں قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد رہتے ہیں۔ بہار میں کہاں پر ہے پاکستان؟ یہ گاوں جسے پاکستان ٹولہ بھی کہا جاتا ہے، پورنیہ ضلع ہیڈ کوارٹر سے تقریباً 35کلو میٹر دور سندھیا پنچایت میں واقع ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ یہاں ایک سری نگر بھی واقع ہے ۔

اس پنچایت میں پاکستان نامی ایک گاؤں آتا ہے ۔اس گاؤں کی کل آبادی 1500 ہے۔

یہ علاقہ بہت پسماندہ ہے یہاں تک کہ لوگوں کو بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں۔اس ٹولا میں نہ تو کوئی اسکول ہے اور نہ ہی کوئی اسپتال ہے۔

اگرچہ اسکول پاکستان ٹولا سے 2 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ، یہاں سے اسپتال تقریبا 12 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ ترقی کے نام پر یہاں کچھ بھی نہیں ہوا ہے۔ یہاں کی سڑکیں خراب ہیں۔

یہ محض اتفاق ہے کہ جب یہ گاوں سُرخیوں میں آیا تو حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے یہاں توجہ دی جانے لگی۔

اب حکومت-انتظامیہ کی جانب سے صفائی مہم، منریگا، آنگن واڑی وغیرہ جیسی اسکیموں کو شروع کیا گیا ہے۔

پاکستان کا نام کیسے آیا؟

اس بارے میں کوئی پختہ ثبوت نہیں ہے کہ اس گاوں کا نام پاکستان کیسے پڑا۔مقامی لوگ صرف اتنا بتا پاتے ہیں کہ یہاں 1947 میں جو لوگ آباد تھے، وہ پاکستان ہجرت کرگئے۔ اس گاوں کے تعلق سے ایک اور بھی کہانی سنائی جاتی ہے۔ یہ کہانی سنہ 1971 کی پاک بھارت جنگ سے متعلق ہے۔

کہا جاتا ہے کہ جنگ کے دوران مشرقی پاکستان سے کچھ مہاجرین یہاں آئے اور انہوں نے یہ محلہ آباد کیا۔ان مہاجرین نے اس محلہ کا نام 'پاکستان' رکھا تھا۔وہ بنگلہ دیش کی تشکیل کے بعد واپس چلے گئے تھے ، جس کے بعد اس علاقے کا نام پاکستان ٹولا رکھا گیا۔ نام میں کیا پریشانی ہے؟

پڑوسی ملک پاکستان کی طرف سے دہشت گردی کو پھیلانا اور ہندوستان کی طرف زہر اگلنا یہاں کے شہریوں کے ساتھ ساتھ یہاں کے عوام کے لئے بھی ناقابل برداشت ہوچکا ہے۔گاوں والے اب پاکستان کے نام سے نفرت کررہے ہیں، جس کی وجہ سے گاوں والے اجتماعی طور پر اس گاوں کا نام تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ گاؤں کا نام پاکستان ہونے کی وجہ سے ، بہت ساری قسم کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہاں تک کہ بیٹے اور بیٹیوں کی شادیوں کو بھی بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہاں رہنے والے جہاں بھی جاتے ہیں ، جیسے ہی وہ اپنے گاوں کا تعارف پیش کرتے ہیں، لوگ انہیں اور ان کا کام بھول جاتے ہیں۔

awaz the voice

اس کے بعد باتیں ہندوستان پاکستان پر شروع ہو جاتی ہے، اگرچہ پاکستان ٹولا کا نام بھی سرکاری ریکارڈ میں درج ہے۔

پاکستان ٹولہ بننے والا ہے برس نگر

پاکستان ٹولہ کے رہنے والے لوگ اپنے گاؤں کا نام پاکستان سے بدل کر برسامنڈا کے نام پر 'برسا نگر' رکھنا چاہتے ہیں۔

گذشتہ دو برسوں سے پاکستان ٹولہ کا نام بدلنے کی مہم جاری ہے۔ قانون کے ماہرین کے مطاق گاوں کا نام پاکستان ہونا بھی غلط نہیں ہے اور اس کا نام بدلنا بھی غلط نہیں ہے۔

بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کیا کہنا ہے؟

سری نگر کے موجودہ بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر اوم پرکاش نے آواز دی وائس کو بتایا کہ سرینگر بلاک کے تحت قبائلی اور دلت آبادی والے اس بستی کا نام اب بھی پاکستان ہے ، نام بدلنے کی تجویز سرکاری طور پر نہیں بھیجی گئی ہے۔ اوم پرکاش وضاحت کرتے ہیں کہ اس نام کو تبدیل کرنے کے لئے ٹولا ، اسے مردم شماری (سنسیکس) اور بہار حکومت کو ضلعی مجسٹریٹ کی سطح سے بھیجا جاتا ہے۔ اس کے بعد اسے تبدیل کیا جاتا ہے، اور اسے نئے نام سے بولا جاتا ہے۔اس کے لیے علاحدہ طور پرسرکاری گزٹ بھی شائع کیا جاتا ہے۔