پانی میں ویڈیو بنا رہا تھایوٹیوبر، بہا لے گئی تیز لہر

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 25-08-2025
پانی میں ویڈیو بنا رہا تھایوٹیوبر، بہا لے گئی تیز لہر
پانی میں ویڈیو بنا رہا تھایوٹیوبر، بہا لے گئی تیز لہر

 



نئی دہلی / آواز دی وائس
کہتے ہیں کہ آگ، ہوا اور پانی سے کبھی کھیل نہیں کرنا چاہیے، لیکن آج کل لوگوں میں ویڈیو بنانے کا ایسا جنون سوار ہے کہ وہ موت سے بھی شاید نہیں ڈرتے۔ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ایک ویڈیو میں ایک یوٹیوبر کو جھرنے کے کنارے ویڈیو شوٹ کرتے ہوئے پانی میں بہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے وہ تیز دھار میں اوجھل ہو گیا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس طرح کے واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں مگر لوگ ان سے کوئی سبق نہیں لیتے اور اپنی جان کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔
یہ واقعہ اڑیسہ کا ہے جہاں 22 سالہ یوٹیوبر دُدُوما واٹر فال پر ویڈیو شوٹ کرتے ہوئے تیز دھار میں بہ گیا۔ وہ جھرنے کے درمیان ایک چٹان پر بیٹھ کر ڈرون سے ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک پانی بڑھ گیا اور بہاؤ اتنا تیز ہو گیا کہ وہ خود کو بچا نہیں پایا۔ ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ چٹان پر پھنسا ہوا ہے مگر تیز بہاؤ کے سامنے بے بس ہو گیا اور پانی میں بہہ کر غائب ہو گیا۔ یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور دیکھنے والوں کے دل دہلا دینے والا ہے۔ 
بارش کے موسم میں ویسے ہی دریاؤں اور جھرنے کے پانی میں اضافہ ہو جاتا ہے، اسی لیے لوگوں کو اس دوران ان کے قریب جانے سے منع کیا جاتا ہے اور حفاظت کے لیے انتظامات بھی کیے جاتے ہیں۔ مگر کئی لوگ ان ہدایات کو نظرانداز کر کے صرف چند ویوز کے لیے اپنی جان کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔ اڑیسہ کے اس 22 سالہ یوٹیوبر کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔ وہ جھرنے کے بیچوں بیچ ایک چٹان پر چڑھ کر ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک پانی بڑھ گیا اور وہ تیز بہاؤ میں بہہ کر ڈوب گیا۔ کنارے پر کھڑے لوگ چیختے اور شور مچاتے رہے مگر کچھ نہ کر سکے، اور وہ لمحوں میں پانی کے دھاروں میں غائب ہو گیا۔
معلومات کے مطابق، یوٹیوبر ساگر ٹوڈو اپنے دوست کے ساتھ کٹک سے کوراپُٹ آیا تھا تاکہ ویڈیو بنا کر اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کرے، لیکن وہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ وہ ڈرون سے فوٹیج لے رہا تھا کہ اچانک پانی کی تیز لہر میں پھنس گیا اور پھر ناپید ہو گیا۔ وہاں موجود لوگوں نے بچانے کی کوشش کی مگر تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ لوگ رونے لگے لیکن سب کچھ ختم ہو گیا۔ تیز بہاؤ کے سامنے کوئی کچھ نہیں کر سکا۔ اس ویڈیو کو ایکس پر شیئر کیا گیا ہے جسے دیکھ کر لوگوں نے شدید غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ آخر ویڈیو بنانے کے لیے لوگ اپنی جان کیوں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔