گلبرگہ (عبدالکریم امجدی)
کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں قومی سطح پر جاری ایس ایس ایف انڈیا کے تحت تعلیمی ،ادبی اور ثقافتی مقابلہ کے دوسرے روز تین الگ الگ اسٹیج پر مختلف عناوین شامل رہے۔ جس میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں ایس ایس ایف کے مندوبین نے شرکت کی ۔تحریری ،تقریری،نعت ،حمد،قوالی ،مقالہ نگاری،بردۃ خوانی ،نیوز ریڈنگ ،پیپر ریڈنگ ،مکالمہ ،سوالات وجوابات ،اذان ،قرات وغیرہ سیاسی ،سماجی ،ملی ومذہبی مضامین پر مشتمل تین تین فیصل کے ذریعہ جاری رہا ۔
اب تک سب سے اچھا مظاہرہ کرناٹک کی ٹیم نے پیش کیا ہے ۔اس موقع پر ایس ایس ایف کے تحت اسوۃ النبی اکیڈمی کانفرنس کی ویب سائٹ کا آغازجناب نورالدین صدیقی کے عمل میں آیا ۔جس نے یونٹ کی ۵ ویں ایڈیشن کی تیاریوں کا جائزہ پیش کیا ۔تنظیم کے تحت ہر سال مشہورومعروف یونیورسٹیز کے تعاون سے منعقد ہونے والی نیشنل کانفرنس بنام اسوۃ النبی کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔جس میں عظیم محقق،اسکالز،اور طلبا اپنا تحقیقی مقالہ پیش کرتے ہیں ۔کارکنان نے ویب سائٹ کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا ہے جس سے رجسٹریشن ،مقالہ ودیگر اپڈیٹ کے لئے سہولت فراہم کی جائے گی ۔رینکنگ میں دہلی سے تعلق رکھنے والے زاہد کو ایس ایس ایف نینشل ساہیتہ اتسو میں فیسٹ کے قلم سے منتخب کیا گیا جوکہ ۲۶ پوائنٹ حاصل کئے ۔وہ جامعہ ملیہ میں پوسٹ گریجویٹ اسلامک اسٹڈیز کے طالب ہیں ۔ جبکہ راجستھا کے عبدالرشید نے ۲۷ پوائنٹ حاصل کئے ،انہیں اسٹار آف دی فیسٹ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔