دہلی میں بدلنے والا ہے موسم۔۔۔

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 25-02-2025
دہلی میں  بدلنے والا ہے موسم۔۔۔
دہلی میں بدلنے والا ہے موسم۔۔۔

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
دہلی-این سی آر کا موسم ایک بار پھر بدلنے والا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ملک کی کئی ریاستوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کا اثر دہلی-این سی آر اور آس پاس کی ریاستوں میں نظر آئے گا۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، 25 اور 28 فروری کے درمیان شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایک ویسٹرن ڈسٹربنس سرگرم ہو رہا ہے۔ اس کی وجہ سے جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں بارش ہو سکتی ہے۔
ان ریاستوں میں بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق ویسٹرن ڈسٹربنس کا اثر جموں و کشمیر سے لے کر گلگت بلتستان، لداخ اور مظفرآباد تک دیکھا جا سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے 25 فروری سے آئندہ چار روز تک بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پہاڑی ریاستوں اتراکھنڈ اور ہماچل میں بھی اس دوران برف باری دیکھنے کو ملے گی۔ محکمہ موسمیات نے اتراکھنڈ میں 27 اور 28 فروری اور ہماچل میں 26 سے 28 فروری تک بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی اتر پردیش، چندی گڑھ، پنجاب، ہریانہ اور راجستھان میں 26 فروری سے 1  مارچ تک ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔
دہلی-این سی آر میں موسم کیسا رہے گا؟
دہلی-این سی آر کا موسم تیزی سے بدل رہا ہے۔ منگل کی صبح آٹھ بجے دہلی میں درجہ حرارت 14 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے قبل پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ کم سے کم درجہ حرارت 10.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.1 ڈگری سیلسیس زیادہ تھا۔ محکمہ موسمیات نے دہلی میں 27 اور 28 فروری کو بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
مدھیہ پردیش میں موسم کیسا رہے گا؟
محکمہ موسمیات کے مطابق مدھیہ پردیش کے تمام اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ریاست کے موسمی حالات ایسے ہی رہ سکتے ہیں۔ بدھ سے ریاست کے درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سیلسیس کا اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔ راجدھانی بھوپال ضلع کے موسم کے بارے میں پیشین گوئی جاری کرتے ہوئے ماہرین نے کہا ہے کہ یہاں آسمان کی حالت صاف رہ سکتی ہے۔ اس دوران مدھیہ پردیش میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سیلسیس ہوسکتا ہے۔