گنپتی اور محسن شیخ کے تالاب کا انوکھا رشتہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 16-09-2021
 گنپتی کا وسرجن ہوتا ہے محسن شیخ کے تالاب میں
گنپتی کا وسرجن ہوتا ہے محسن شیخ کے تالاب میں

 

 

شاہ تاج، پونہ

ریاست مہاراشٹر کے تاریخی شہر پونہ سے ہندو مسلم اتحاد کی ایک انوکھی مثال سامنےآئی ہے، جہاں ایک مسلم محسن شیخ کی مدد سے ہندوں نے گنپتی کا تہوار تزک واحتشام کےساتھ منایا،جس کی تعریف آج پونہ کا ہر باشندہ کر رہا ہے۔

محسن شیخ اور ان کے ساتھی گنپتی کی مورتی کو لوگوں کے گھروں تک پہنچاتے ہیں اور پھر ان کا وسرجن کرنے میں بھی تعاون کرتے ہیں۔ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی انتظامیہ نے لوگوں کو کئی پابندیوں کے ساتھ گنپتی کا تہوار منانے کی اجازت دی ہے۔

اس کی وجہ سے لوگوں کو گنپتی کا تہوار منانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، تاہم کچھ لوگوں نے ان مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کی ہے۔

 خیال رہے کہ اس سال گنیش چترتھی 10 ستمبر 2021 کو منائی گئی اور اور اسی دوران گنپتی کو گھر لانے اورپوجا کرنے کے انتظامات کیے گئے۔

کورونا وبا کے پھیلاؤ کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے  انتظامیہ نے پونہ میں سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس سال بڑے پنڈالوں کو سجانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

تاہم گنپتی کی مورتیوں کوگھروں تک پہنچانے میں محسن شیخ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

awaz

انہوں نے لوگوں کے گھروں میں گنپتی کی مورتیاں پہنچانےکی ذمہ داری لی تاکہ بازاروں میں بھیڑ جمع نہ ہو۔  

محسن شیخ اور ان کے ساتھی گنپتی کو گھروں میں پہنچانے اور پھر گنپتی وسرجن تک کی پوری ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔

انہوں نے پونہ میونسپل کارپوریشن کی ہدایات کے مطابق گنپتی وسرجن کے بھی مکمل انتظامات کیے ہیں۔

محسن شیخ نے گنپتی  کے مورتی کوگھروں سے تالاب تک پہنچانے کے لیے 4 ٹیمپو کا انتظام کیا ہے۔ لوگ وہاں پہنچتے ہیں اور خاص طور پر بنائے گئے محسن شیخ کے تالاب میں گنپتی وسرجن کرتے ہیں۔

محسن شیخ کا کہنا ہے کہ اس تالاب میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے دیے گئے کیمیکل کا  استعمال کیا جاتا ہے۔ 

گنپتی وسرجن کا پروگرام ابھی تک جاری ہے، اور21 ستمبر 2021 تک مزید جاری رہے گا۔

محسن شیخ کی خدمات کے اعترافت کرتے ہوئے جے شری نے کہا کہ محسن بھائی اور ان کے ساتھیوں کی مدد کی وجہ سے ہم گنپتی کو گھرلانے اور پوجا کرنے میں کامیاب ہوئے، وہیں انھی کی مدد سے ہم نے گنپتی وسرجن بھی کیا ہے۔ 

 یہاں اس بات کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے کہ بھیڑ جمع نہ ہو اور گنپتی کو تہوار بھی منایا جائے۔

گنیش چترتھی

ریاست مہاراشٹر میں گنیش چترتھی کی شروعات 1893 میں لوک مانیہ بال گنگا دھر تلک نے کی تھی۔

اگرچہ اس سے پہلے بھی گنپتی کا تہوار منایا جاتا تھا، تاہم بڑے پیمانے پر نہیں۔

بال گنگا دھر تلک نے اس تہوار کو ایک نیا روپ دیا۔ اس وقت سے گنیش کی مورتی بڑے بڑے پنڈالوں میں سجائی جاتی ہے۔

گنیش چترتھی کا تہوار ہندوں کے دیوتا گنیش کی سالگرہ کے موقع پر منایا جاتا ہے۔

ہندی کیلنڈر کے مطابق یہ تہوار بھدر مہینے کی چوتھے دن منایا جاتا ہے جو کہ 11 دنوں تک جاری رہتا ہے۔

awaz

اگرچہ گنیش چترتھی پورے ملک میں منائی جاتی ہے، لیکن یہ مغربی ہندوستان اور بنیادی طور پر ممبئی اور پونہ میں دیکھنے کے قابل ہے۔

گنیش چترتھی کے دن، لوگ گنپتی  کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہتے ہیں اور 10 دنوں تک پوجا کرنے کے بعد گیارہویں دن اس کا وسرجن کرتے ہیں۔