موبائل میں مصروف لڑکی پر سے گزرگئی ریل

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 13-04-2022
موبائل میں مصروف لڑکی پر سے گزرگئی ریل
موبائل میں مصروف لڑکی پر سے گزرگئی ریل

 

 

نئی دہلی: آج کل لوگ موبائل پر بات کرنے میں اتنے مصروف ہو جاتے ہیں کہ انہیں اپنے اردگرد کیا ہو رہا ہے اس کی کوئی خبر نہیں ہوتی۔ کئی بار لوگ گاڑی چلاتے ہوئے موبائل پر بات کرتے رہتے ہیں اور وہ اپنا راستہ بھول جاتے ہیں۔ اور بہت سے لوگ موبائل پر چیٹنگ کرتے ہوئے یا ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے سڑک پر چلتے ہیں اور وہ یہ بھی نہیں سوچتے کہ اس لاپرواہی کی وجہ سے ان کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آ سکتا ہے۔

اکثر ایسے واقعات اور حادثات دیکھنے میں آتے ہیں جب لوگ موبائل پر بات کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ایسی ہی ایک لاپرواہی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک لڑکی ریلوے ٹریک پر لیٹی ہوئی ہے اور اپنے موبائل پر بات کر رہی ہے، وہ بات کرنے میں اتنی مصروف ہے کہ ٹرین اس کے اوپر سے گزر گئی اور اسے پتہ ہی نہیں چلا کہ کیا ہوا۔

 

یہ ویڈیو کافی حیران کن ہے۔ اس ویڈیو کو آئی پی ایس افسر دیپانشو کابرا نے ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نےمزاحیہ کیپشن میں لکھا ہے کہ فون پر گپ شپ زیادہ ضروری ہے۔ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو پر لوگ مضحکہ خیز تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا- اسے تمغہ ملنا چاہیے۔ ایک اور نے لکھا- معاف کرنا باتوں میں مصروف تھی، اس وجہ سے ٹرین نظر نہیں آئی۔