کھلونوں کا میلہ ملک کی صدیوں پرانی روایات کو مستحکم کرے گا۔پی ایم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
پی ایم کا خطاب
پی ایم کا خطاب

 

 

 نئی دہلی ۔وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان کا دو ہزار اکیس کا کھلونوں کا میلہ ملک کی صدیوں پرانی روایات کو مستحکم کرنے اور آتم نربھر بھارت بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے یہ بات ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس میلے کاافتتاح کرتے ہوئے کہی۔

جناب مودی نے کہا کہ ملک میں زیادہ تر کھلونے قدرتی اورماحولیات کےلئے ساز گار چیزوں سے بنائے جاتے ہیں۔ ان کھلونوں میں جو رنگ استعمال کئے جاتے ہیں‘ وہ بھی قدرتی اور محفوظ ہوتے ہیں۔ جناب مودی نے ہندوستانی کھلونےبنانے والوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے کھلونے تیار کریں‘ جو ماحولیات کے اعتبار سےبہتر ہوں اور اُن کا دوبارہ بھی استعمال کیا جاسکے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کھلونوں کایہ پہلا میلہ‘ صرف کوئی کاروباری یا اقتصادی موقع نہیں ہے‘ بلکہ یہ ملک کی صدیوں پرانی کھیل کود کی ثقافت کو مستحکم کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ شطرنج کا کھیل‘ جو ہندوستان سے شروع ہوا تھا‘ آج دنیا بھر میں مشہورہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مقامی کھلونے بچوں میں اتحاد کے جذبے کو مضبوط کرتے ہیں۔کھلونے نہ صرف دلچسپی کا باعث ہوتے ہیں بلکہ ان سے سائنسی نظریات کا سبق بھی ملتاہے۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے کپڑوں کے محکمے کی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ اس میلے میں شراکت دار 11 ریاستوں کے پویلین ہوں گے اور 100 ماہرین اظہار خیال کریں گے۔ محترمہ نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم مودی کی جانب سے ترغیب اور ہدایت کےبعد ہی کھیلونوں کے اس میلے کا انعقاد ہوسکا ہے۔