آج سے خواجہ غریب نوازؒ کا 810واں سالانہ عرس

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-01-2022
 ہفتےسے شروع ہو رہا ہے خواجہ غریب نوازؒ کا 810واں سالانہ عرس
ہفتےسے شروع ہو رہا ہے خواجہ غریب نوازؒ کا 810واں سالانہ عرس

 

 

آواز دی وائس،اجمیر

ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں عالمی شہرت یافتہ صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی ؒ کا 810 واں سالانہ عرس ہفتے کی شام کو باضابطہ طور پر شروع ہوگا۔

سالانہ عرس کا پرچم 29 جنوری2021 کو عصر کی نماز کے بعد لیکن روشنی سے قبل روایتی ڈھنگ سے درگاہ کے بلند دروازے پر نصب کیا (پھہرایا)جائے گا۔ بھیلواڑہ کا لال محمد غوری خاندان 1944 سے پرچم کشائی کی تقریب انجام دیتا آرہا ہے۔ غوری خاندان کے پوتے اجمیر پہنچ گئے ہیں اور درگاہ کمیٹی کے ساتھ مل کر پرچم کشائی کی تقریب کی تیاریاں کر رہے ہیں۔پرچم کشائی کی تقریب کے ساتھ ہی سالانہ عرس کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا اور زائرین کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو جائے گا۔

عرس کے انعقاد کے لیے باہمی رضامندی کے باوجود کورونا گائیڈ لائن کے عمل درآمد میں خادموں کی تنظیموں نے انتظامیہ اور حکومت سے رات کی پابندی اور ہفتہ کی کرفیو میں نرمی کا مطالبہ کیا ہے۔ ملک میں ٹرانسپورٹ (نقل و حمل) کا نظام بہتر ہونے کی وجہ سے درگاہ کے فریقوں نے انتظامی اجلاس میں زائرین کو روک پانے سےلاچاری کا اظہار کر دیا ہے۔ دوران عرس، زیادہ تر رسومات رات میں ادا ہوتی ہیں اور درگاہ رات بھر بہر لحاظ گلزار رہتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ رجب کا چاند نظر آنے کے بعد سالانہ عرس کا باقاعدہ آغازدو یاتین فروری سے ہوگا۔