نئی دہلی : آواز دی وائس
کرکٹر ہاردک پانڈیا نے منگل کے روز ان خبروں کی تردید کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دبئی سے واپسی پر ممبئی ہوائی اڈے پر ان سے 5 کروڑ روپئے کی مالیت کی دو کلائی کی گھڑیاں ضبط کی گئیں۔پانڈیا نے کہا کہ ان گھڑیوں کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپئے ہے۔دراصل منگل کو خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اتوار کی رات کو کسٹم ڈپارٹمنٹ نے دو گھڑیاں ضبط کیں کیونکہ پانڈیا کے پاس مبینہ طور پر ان کا بل نہیں تھا۔
الزامات کی تردید کرتے ہوئے پانڈیا نے ٹویٹر پر ایک بیان پوسٹ کیا ہے ۔جس میں کہا ہے کہ "میں رضاکارانہ طور پر ممبئی ہوائی اڈے کے کسٹم کاؤنٹر پر اپنے ذریعہ لائے گئے سامان کا اعلان کرنے اور مطلوبہ کسٹم ڈیوٹی ادا کرنے گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ "میں نے رضاکارانہ طور پر ان تمام اشیاء کا اعلان کیا تھا جو میں نے دبئی سے قانونی طور پر خریدی تھیں اور جو بھی ڈیوٹی ادا کرنے کی ضرورت تھی وہ ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔ میں ڈیوٹی کے لیے مناسب تشخیص کر رہا ہوں جس کی ادائیگی کی میں نے پہلے ہی تصدیق کر دی ہے،"
ہندوستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ہے۔ ہاردک پانڈیا بھی ٹیم کے ساتھ اتوار کی رات دیر گئے واپس آئے -پہلے خبریں آئیں کہ پانڈیا کو حراست میں لیا گیا ہے کیونکہ اس کے سامان میں پانچ کروڑ روپئے کی مالیت کی دو گھڑیاں برآمد ہوئی ہیں ۔جن کی خریداری کی مناسب رسیدیں نہیں ہیں ۔
ورلڈ کپ میں فلاپ رہے۔ ہاردک پانڈیا T20 ورلڈ کپ میں اپنی خراب فٹنس اور فارم دونوں سے مایوس ہیں۔ 5 میچوں کی تین اننگز میں پانڈیا نے 34.50 کی اوسط سے صرف 69 رنز بنائے تھے۔ پورے ٹورنامنٹ میں انہوں نے صرف چار اوور کرائے اور ایک بھی وکٹ نہ لے سکے۔ ابتدائی میچوں میں ان کی فٹنس پر بھی کافی سوالیہ نشان اٹھے تھے۔ خراب فارم اور فٹنس کے باعث انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں منتخب نہیں کیا گیا۔
— hardik pandya (@hardikpandya7) November 16, 2021