اگنی ویربننے کے لئے جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں جوش و خروش

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 25-06-2022
اگنی ویربننے کے لئے جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں جوش و خروش
اگنی ویربننے کے لئے جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں جوش و خروش

 

 

جموں: جہاں گزشتہ ہفتے بہار میں اگنی پتھ ایس ایس اسکیم کو لے کر کافی احتجاج اور ہنگامہ ہوا، وہیں جموں و کشمیر میں اگنی ویر بننے کے لیے نوجوانوں میں زبردست جوش و خروش ہے۔ فوج ان دنوں جموں و کشمیر کے کشتواڑ، راجوری، مینڈھر اور اکھنور علاقوں میں نوجوانوں کو اگنی ویر بنانے کے لیے خصوصی کونسلنگ سیشن چلا رہی ہے۔

معلومات کے مطابق فوج کی مقامی راشٹریہ رائفلز یعنی آر آر کی مقامی یونٹ نے کشتواڑ ضلع کے بھنڈرکوٹ اور پدر میں مقامی نوجوانوں کے لیے دو ورکشاپس کا اہتمام کیا۔

ان ورکشاپس میں آر آر یونٹ کے سینئر افسران نے اگنی پتھ اسکیم سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرتے ہوئے اگنی ویر بننے کے فوائد اور سہولیات کے بارے میں نوجوانوں کو بتایا۔

نوجوانوں کو بتایا کہ اگنی پتھ اسکیم سے سنہری مستقبل بنایا جا سکتا ہے۔ کشتواڑ میں بھنڈر کوٹ ورکشاپ میں 173 نوجوانوں نے حصہ لیا۔ اس ورکشاپ کی ایک ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ جب ایک فوجی افسر نے ان سے پوچھا کہ کتنے نوجوان اگنی ویر بننا چاہیں گے تو وہاں موجود تقریباً تمام نوجوانوں نے پرجوش انداز میں ہاتھ اٹھا کر اپنی رضامندی دی۔

فوج کے مطابق، کشتواڑ کے علاوہ، اکھنور، راجوری کے ماتھواڑ اور مینڈھر میں بھی، مقامی فارمیشنوں نے اگنی پتھ اسکیم پر نوجوانوں کے لیے علیحدہ مشاورتی سیشن کا اہتمام کیا۔ ان سیشنز میں بھی نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اگنی ویر بننے کے لیے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ آپریشن سدبھاونا کے تحت ہندوستانی فوج جموں و کشمیر کے دور دراز علاقوں میں نوجوانوں کو کوچنگ سینٹرز سے لے کر جسمانی تربیت تک کا کام بھی کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب فوج کے مختلف یونٹ اگنی پتھ اسکیم سے متعلق معلومات نوجوانوں کے ساتھ شیئر کر رہی ہیں اور انہیں اگنی ویر بننے کی ترغیب دے رہی ہیں۔