قومی ہیروعبد الحمید کے بیٹےنےآکسیجن کی کمی سےتوڑا دم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-04-2021
علی حسن
علی حسن

 

 

کانپور

پرم ویر چکرپانے والے حولدارعبدالحمید کے بیٹے کو بھی نہ ملا آکسینجن اور توڑ دیا دم. پاکستان کے خلاف 1965 کی جنگ میں ،اہم رول ادا کرنے والے عبدالحمید نے اکیلے ہی دشمن کے متعدد ٹینک تباہ کردیئے تھے۔ آج ان کے بیٹے علی حسن (61) کی موت اسپتال میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہوئی۔

الزام ہے کہ علی حسن کے اہلخانہ نے ڈاکٹروں سے عبد الحمید کی شہادت کا واسطہ دے کر درخواست کی، لیکن ڈاکٹروں نے آکسیجن سلنڈر نہیں دیئے اور علی حسن آکسیجن کی کمی کی وجہ سے دم توڑ گیا۔ ویر عبدالحمید کا کنبہ اصل میں غازی پور میں رہتا ہے۔ لیکن ان کے دوسرے بیٹے علی حسن اپنے کنبے کے ساتھ کانپور کے سید نگر میں رہتے تھے۔

علی حسن کے بعد ان کی اہلیہ فریدہ نسرین ، بیٹے سلیم جاوید ، تنویر اور بیٹیاں رابعہ ، سلمیٰ ، غزالہ ہیں۔ علی حسن سن 2016 میں او ایف سی سے ریٹائر ہوئے تھے۔ سبکدوشی کے بعد انہوں نے اپنا گھر کانپور میں بنایا۔

علی حسن کے اہل خانہ نے بتایا کہ 21 اپریل کو اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔مستقل کھانسی ہونے لگی ، اورسانس لینے میں تکلیف ہونے لگی۔ ان کے بیٹے سلیم نے بتایا کہ رات گئے اپنے والد کو ہیلٹ اسپتال میں داخل کرایا تھا۔

ڈاکٹروں نے پہلے انہیں آکسیجن سلنڈر لگایا ، جس کی وجہ سے ان کی حالت میں بہتری آئی۔ چار گھنٹے بعد ، ڈاکٹروں نے آکسیجن سلنڈر یہ کہتے ہوئے ہٹا دیا کہ صحت میں بہتری آرہی ہے ، اور اب آکسیجن سلنڈر کی ضرورت نہیں ہے۔

علی حسن کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ آکسیجن سلنڈر ہٹانے کے بعد ان کی صحت خراب ہوئی۔ ڈاکٹروں نے باہر سے آکسیجن سلنڈر کا انتظام کرنے کو کہا۔ علی حسن کا بیٹا آکسیجن سلنڈر کا انتظام کرنے میں مصروف تھا۔ اس کے ساتھ ، وہ ڈاکٹروں سے بھی درخواست کرتے رہے کہ آکسیجن لگائیں۔

اسی دوران حسن علی نے دم توڑ دیا۔ علی حسن کا کورونا ٹیسٹ بھی نہیں کرایا گیا ، ان کی موت کے بعد اس کی لاش ان کے اہل خانہ کے حوالے کردی گئی۔ جمعہ کی شام ، حسن علی کی نعش گنج شہدا قبرستان میں دفن کی گئی۔

(ایجنسی ان پٹ)