’آسمان‘ حد ہے: بحر عرب میں ہندوستانی بحریہ کی طاقت کا مظاہرہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 10-06-2023
 ’آسمان‘ حد ہے: بحر عرب میں  ہندوستانی بحریہ کی طاقت کا مظاہرہ
’آسمان‘ حد ہے: بحر عرب میں ہندوستانی بحریہ کی طاقت کا مظاہرہ

 

 بحر ہند - ہندوستانی بحریہ نے آج اپنی شاندار بحری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جس میں ملٹی -کیریئرآپریشنز اور بحیرہ عرب میں 35 سے زیادہ طیاروں کی مربوط تعیناتی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ بحری صلاحیتوں کا یہ مظاہرہ اپنے قومی مفادات کے تحفظ، علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے اور بحری شعبہ میں تعاون پر مبنی شراکت داری کو فروغ دینے کے ہندوستان کے عزم کو واضح کرتا ہے

بحر ہند میں چین کی بڑھتی ہوئی مداخلت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہندوستانی بحریہ نے ہفتہ کو بحیرہ عرب میں سب سے بڑی مشق کی۔ پہلی بار، بحریہ نے اپنے دونوں طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرمادتیہ اور آئی این ایس وکرانت کو ایک ساتھ سمندر میں لانچ کیا

یہ، بحر ہند اور اس سے آگے سمندری تحفظ اور پاور پروجیکشن کو بڑھانے کے لیے، ہندوستانی بحریہ کے حصول میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس مشق میں دو طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرمادتیہ اور اندرن ملک بنائے گئے آئی این ایس وکرانت کا بغیر کسی رکاوٹ کے انضمام شامل تھا- جوبحری جہازوں، آبدوزوں اور ہوائی جہازوں کے متنوع بیڑے کے ساتھ، سمندری ڈومین میں ہندوستان کی تکنیکی مہارت کو ظاہر کرتا ہے۔
مشق کے مرکز کے کردار آئی این ایس وکرمادتیہ اور آئی این ایس وکرانت، ، 'تیرتے ہوئےخودمختار ہوائی اڈوں' کے طور پر کام کرتے ہیں، جس میں طیاروں کی ایک وسیع صف کو لانچ کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کیا جاتا ہے، جن میں مگ29-کے لڑاکا طیارے، ایم ایچ60 آر، کاموف، سی کنگ، چیتک اور اے ایل ایچ ہیلی کاپٹرشامل ہیں۔ ان متحرک بحری اڈوں کو کہیں بھی تعینات جا سکتا ہے، جس سے مشن کی لچک میں اضافہ، ابھرتے ہوئے خطرات کا بروقت جواب دینےاور دنیا بھر میں ہمارے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مسلسل فضائی کارروائیاں ہو سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ ہمارے دوستوں کو یہ یقین دہانی کراتے ہیں کہ ہندوستانی بحریہ، خطے میں ہماری ’اجتماعی‘ سیکورٹی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے قابل اور ہمہ وقت تیار ہے۔
دو کیرئیر جنگی گروپ آپریشنز کا کامیاب مظاہرہ، بحری برتری کو برقرار رکھنے میں سمندر پر مبنی فضائی طاقت کے اہم کردار کا ایک طاقتور ثبوت ہے۔ اب جیسا کہ ہندوستان اپنے سیکورٹی اپریٹس کو مضبوط کرتا جا رہا ہے، ملک کی دفاعی حکمت عملی کی تشکیل اور علاقائی استحکام کو فروغ دینے میں طیارہ بردار جہازوں کی اہمیت، سب سے اہم رہے گی۔
 آئی این ایس وکرانت کی 25 سال بعد بحریہ میں واپسی
31 جنوری 1997 کو بحریہ سے ریٹائر ہونے والے آئی این ایس وکرانت کو 25 سال بعد بحریہ میں دوبارہ شامل کیا گیا۔ پی ایم نریندر مودی نے 2 ستمبر 2022 کو ملک میں بنائے گئے اس سب سے بڑے جنگی جہاز کو بحریہ کے حوالے کیا۔
1971 کی جنگ میں، آئی این ایس وکرانت نے اپنے سی ہاک لڑاکا طیاروں سے بنگلہ دیش میں چٹاگانگ، کاکس بازار اور کھلنا میں دشمن کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا