یکطرفہ طلاق کے حق کوہائی کورٹ میں چیلنج

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-09-2021
یکطرفہ طلاق کے حق کوہائی کورٹ میں چیلنج
یکطرفہ طلاق کے حق کوہائی کورٹ میں چیلنج

 

 

نئی دہلی: ایک مسلمان شوہر کے 'یکطرفہ طلاق کے حق' کودہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

درخوست کے مطابق مسلمان شوہر کے ذریعے اپنی بیوی کو کسی بھی وقت ، بلا وجہ اور بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ،طلاق کے حق کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ یہ عمل "من مانی ، شریعت مخالف ، غیر آئینی ، اور وحشیانہ" ہے۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ طلاق السنت کے تحت شوہر کا اپنی بیوی کو کسی بھی وقت طلاق دینے کا حق رضاکارانہ قرار دیا جائے۔

یہ درخواست ایک 28 سالہ مسلمان خاتون کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس نے کہا تھا کہ اس کے شوہر نے اسے 3 طلاق دینے کے بعد چھوڑ دیا۔

درخواست گزار خاتون کی نمائندگی ایڈووکیٹ بجرنگ وتس نے کی۔ ان کے مطابق شوہرکو اس کا حق ہے ملاہوا ہے کہ وہ کسی بھی وقت اپنی بیوی کو طلاق دے سکتا ہے۔