جلیانوالا باغ میموریل کا تجدید شدہ کمپلکس قوم کے نام وقف ہوگا

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-08-2021
جلیانوالا باغ میموریل
جلیانوالا باغ میموریل

 

 

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی سنیچر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جلیانوالا باغ میموریل کے تجدید شدہ کمپلکس کو قوم کے نام وقف کریں گے۔

وزیراعظم اس میموریل میں بنائی گئی میوزیم گیلریوں کا افتتاح بھی کریں گے۔

اس انعقاد کے دوران پورے کمپلکس کو اپ گریڈ کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے کئے گئے لاتعداد ترقیاتی اقدمات کو بھی پیش کیا جائے گا۔ طویل عرصہ سے بیکار پڑی اور کم استعمال والی عمارتوں کے دوبارہ استعمال یقینی بناتے ہوئے چار میوزیم گیلریاں بنائی گئی ہیں۔

یہ گیلریاں اس وقت کے دوران پنجاب میں رونما ہونے والے مختلف واقعات کی خاص تاریخی اہمیت کو ظاہر کرتی ہیں۔ان واقعات کو ظاہر کرنے لئے آڈیو ویزول تکنالوجی کے ذریعہ پریزنٹیشن پیش کئے جائیں گے۔

جس میں میپنگ اور تھر ی ڈی السٹریشن کے ساتھ ساتھ آرٹ اور مجسمہ تنصیبات شامل ہیں۔ ریاست کے وزیراعلی، پنجاب کے تمام لوک سبھا اور راجیہ سبھا اراکین، جلیانوالا باغ نیشنل میموریل ٹرسٹ کے اراکین وغیرہ اس موقع پر موجود رہیں گے۔ یو این آئی۔ م ع۔