ہندوستان کی اصل طاقت کسان اور مزدور: راہل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-01-2021
راہل گاندھی
راہل گاندھی

 

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اپنے ایک تازہ ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ مزدور ، کسان اور محنت کش ہی ہندوستان کی اصل طاقت ہیں اور ان کو بااختیار بنانے سے ہی ملک کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے راہل گاندھی نے پیر کو جاری کی گئی ایک ویڈیو میں کہا’’ہندوستان کی طاقت مضبوط معیشت ، نوجوانوں کو روزگار اور معاشرتی ہم آہنگی ہے۔ اگر مسٹر مودی اپنے چند سرمایہ دار دوستوں کی مدد کرکے ملک کو کھوکھلا کرنے کی بجائے کسانوں ، مزدوروں اور محنت کشوں کا تحفظ کیا جاتا تو چین کی ہماری سرزمین پر نگاہ ڈالنے کی ہمت نہیں ہوتی‘‘۔
انہوں نے ایک ویڈیو میں کہا’’چین جانتا ہے کہ ہندوستان میں اس کی طاقت کسان مزدوراور محنت کش طبقہ ہے جنھیں کمزور کیا جارہا ہے۔اگر اسے یہ محسوس ہوتا ہے کہ ہندوستان کی اصل طاقت کسانوں ، مزدوروں ، محنت کشوں کو کمزور نہیں کیاگیا تو پھر اس کی ہمت ہماری طرف آنکھ اٹھاکر دیکھنے کی نہیں ہوتی ‘‘۔
(ایجنسی ان پٹ کے ساتھ)