قرآن پیغام امن عام کرتا ہے دہشت گردی نہیں :شیخ ابوبکر

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 22-11-2025
 قرآن پیغام امن عام کرتا ہے دہشت گردی نہیں :شیخ ابوبکر
قرآن پیغام امن عام کرتا ہے دہشت گردی نہیں :شیخ ابوبکر

 



کالی کٹ(عبدالکریم امجدی) 

 قرآن امن کا پیغام دیتا ہے، جو سلامتی، سکون، اور پرامن بقائے باہمی پر زور دیتا ہے. یہ زندگی، مال، عزت اور عقل جیسے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ اور احترام کی تلقین کرتا ہے، اور کسی بھی قسم کی جارحیت، دھوکہ دہی یا سود جیسے عناصر سے منع کرتا ہے.

 ان خیالات کا اظہار گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے کیا، وہ مرکز کنونشن سینٹر میں منعقدہ قرآن فیسٹول کے اختتامی اجلاس سے کلیدی خطاب کررہے تھے-
انہوں نے کہا کہ قرآن میں امن کا تصورموجود ہے ،تشدد ،ظلم وجبر نہیں ہے ۔یہ پیغام امن عام کرتا ہے نہ کی دہشت گردی ۔شیخ ابوبکر احمد نے کہاکہ کہ قرآن ایک روشن کتاب ہے ۔ایک مضبوط رسی ہے ،اللہ کی طرف سے بڑی نعمت ہے ۔اور جو اسے چھوڑ کر کسی اور سے ہدایت چاہتا ہے وہ گمراہ ہوجاتا ہے

 ۔انہوں نے کہاکہ حالیہ دہلی میں فساد پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ۔انہوں نے ملک کی سالمیت اور تکثیری ہم آہنگی کو نقصان پہونچانے والی تفرقہ انگیز قوتوں کے خلاف متحد مزاحمت پر زور دیا ۔
 ملک کی عظیم الشان دینی وعصری اسلامی یونیورسٹی جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کے شعبہ مرکز اکیڈمی آف قرآن اسٹڈی سینٹر کے تحت منعقدہ سہ روزہ تیسرا سالانہ آل کیرالہ قرآن فیسٹول کا شاندار اختتام پذیر ہوا ۔ جس میں مختلف ریاستوں کے ۳۲اور کیمپس کے ۹۰۰ طلبہ شریک مقابلہ ہوئے ۔
 اس تقریب میں قرآن کے انسان دوست پیغام،تکثیریت پر زور اور اسکے سائنسی نقطہ نظر کی عکاسی کرنے والے مباحثےاور مقابلے شامل تھے ۔گروپ وائز قرآن مقابلہ میں دارالمصطفیٰ سیکٹر نے ۲۷۳پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ خلفان سیکٹر اور مدار سیکٹربالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
تقریب کی صدارت مولانا ابوبکر ثقافی نے کہ جبکہ قرآنی مقابلوں میں بہترین کارکردگی کے اعتراف میں ایم کیو ایف پلاٹینم ایوارڈ محمد معور کو دیا گیا جبکہ گولڈ ایوارڈ محمد بشر رنداتھانی کو دیا گیا۔ شیخ مہدی ابو بکر الحمید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر حنیف ثقافیانامنگد، عبداللہ ثقافی ملیاما، عبدالصمد ثقافی، عثمان مصلیار، یحییٰ نعیمی مون کل، اسودین ثقافی پلور، سید اویس ثقافی اورمرکز ڈائریکٹرمولانا عبید اللہ ثقافی نے بھی خطاب کیا۔