پٹنہ/ آواز دی وائس
بہار اسمبلی انتخابات سے قبل وزیراعظم نریندر مودی 22 اگست کو گیا جی ضلع کا دورہ کریں گے اور کئی منصوبوں کا آغاز کریں گے نیز ایک عوامی جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔ نائب وزیراعلیٰ سمرات چوہدری نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔
چوہدری نے حال ہی میں وزیراعظم کے پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے گیا جی کا دورہ کیا تھا۔ چوہدری کے پاس محکمۂ مالیات کا بھی قلمدان ہے۔ انہوں نے بدھ کو سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں لکھا كہ ترقی کی سوغات لے کر مودی جی پھر بہار آ رہے ہیں۔ وزیراعظم 22 اگست کو گیا جی آ رہے ہیں۔
نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم گنگا ندی پر بنے بہار کے پہلے چھ لین والے پُل اور تقریباً 1,200 کروڑ روپے کی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔
چوہدری نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا كہ میں آپ سبھی سے ملک کے سب سے مقبول رہنما مودی جی کو سننے کے لیے گیا جی آنے کی اپیل کرتا ہوں۔
موڈی اپریل سے اب تک بہار میں موتیہاری، سیوان، مدھوبنی اور پٹنہ کا دورہ کر چکے ہیں۔
بہار اسمبلی انتخابات اس سال کے آخر میں ہونے والے ہیں۔