وزیراعظم کی بھوٹان کے وزیراعظم سے ٹیلی فون پر بات چیت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-05-2021
وزیراعظم نریندر مودی نے اور  بھوٹان کے وزیراعظم ڈاکٹر لوٹے تشیرنگ
وزیراعظم نریندر مودی نے اور بھوٹان کے وزیراعظم ڈاکٹر لوٹے تشیرنگ

 

 

نئی دہلی

وزیراعظم نریندر مودی نے آج بھوٹان کے وزیراعظم ڈاکٹر لوٹے تشیرنگ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔ گفتگو کے دوران وزیراعظم نے کووڈ19 وبا کی موجودہ لہر سے لڑنے میں بھوٹان کے وزیراعظم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ مسٹر مودی نے بھوٹان حکومت اور بھوٹان کے باشندوں کے ہندوستان کے لئے جذبات اور حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا۔

--- انہوں نے بھوٹان نریش کی قیادت میں وبا کے خلاف جنگ میں بھوٹان کے کردار کی تعریف کی اور وبا کے خلاف کی جانے والی کوششوں کے لیے انھیں نیک خواہشات پیش کیں۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ موجودہ بحران سے ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات باہمی سمجھ، باہمی احترام، مشترکہ ثقافتی وراثت اور عوام کے درمیان بھائی چارے پر مبنی ہیں۔