سلمان خان کے پھٹے جوتوں کی قیمت ہوش اڑادے گی

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 08-04-2026
سلمان خان کے پھٹے جوتوں کی قیمت ہوش اڑادے گی
سلمان خان کے پھٹے جوتوں کی قیمت ہوش اڑادے گی

 



ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ ان کے جوتے ہیں جو بظاہر پھٹے ہوئے لگ رہے ہیں۔ ویڈیو میں سلمان خان شاندار گاڑی سے نکلتے ہیں، پھٹے جوتے پہن کر فوٹو گرافرز کے سامنے پوز دیتے ہیں اور پھر اپنی منزل کی جانب بڑھ جاتے ہیں۔

ابتدا میں صارفین کو اداکار کے جوتے پھٹے ہونے کی وجہ سے تشویش ہوئی، لیکن بعد میں دلچسپ انکشاف ہوا۔ یہ جوتے دراصل مشہور فیشن برانڈ بیلنسیاگا کے لگژری ڈیزائنر جوتے ہیں، جو اس برانڈ کی ’کاؤ بوائے‘ کلیکشن کا حصہ ہیں۔ ڈیزائن اس انداز میں کیا گیا ہے کہ یہ دیکھنے میں پھٹے اور بوسیدہ لگیں۔ 

میڈیا کے مطابق، سلمان خان کے ان ڈیزائنر جوتوں کی قیمت تقریباً ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے ہے۔ جوتوں کی اصل قیمت سامنے آنے کے بعد صارفین نے اس پر دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ یہ ویڈیو اور جوتوں کا منفرد اسٹائل اب سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے اور مداحوں میں کافی چرچا پیدا کر رہا ہے۔