سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 13-08-2025
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
ہندوستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے کو ملی۔ آج 13 اگست 2025 کو 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک لاکھ روپے سے پار پہنچ گیا۔ انڈیا بلین اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 24 کیرٹ 10 گرام سونے کی قیمت 1,00,630 روپے تک پہنچ گئی۔ صرف سونا ہی نہیں بلکہ چاندی میں بھی تیزی آئی ہے۔ ایک کلو چاندی کا بھاؤ 1.650 فیصد کی بڑھت کے ساتھ 1,15,690 روپے ہو گیا ہے۔
کتنا مہنگا ہوا سونا–چاندی؟
گزشتہ دن کی بات کریں تو سونے کی قیمتیں 0.31 فیصد کی بڑھت کے ساتھ 1,00,250 روپے فی 10 گرام پر رہی تھیں، جبکہ آج قیمتیں 0.38 فیصد بڑھ کر 1,00,630 ہو گئیں۔ چاندی کی بات کریں تو ایک دن پہلے 1.33 فیصد قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔ آج فی کلو چاندی کے بھاؤ 1.650 فیصد بڑھے ہیں۔ ایک کلو چاندی کی قیمت آج 1,15,690 روپے فی کلو رہی ہے۔ 999 خالصیت والا سونا فی گرام 10 ہزار روپے سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے، جبکہ 995 خالصیت کا سونا 9,966 روپے فی گرام مل رہا ہے۔
ہندوستانی میٹرو شہروں میں سونے کے بھاؤ
ممبئی میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 40 روپے بڑھ کر 1,03,788 روپے فی 10 گرام
چنئی میں 24 کیرٹ سونے کے دام میں 38 روپے کا اضافہ ہو کر 99,350 روپے فی 10 گرام
دہلی میں 24 کیرٹ سونے کے بھاؤ 40 روپے بڑھے، قیمت 1,04,091 روپے فی 10 گرام
حیدرآباد میں 39 روپے کا اضافہ، 24 کیرٹ سونے کی قیمت 99,148 روپے فی 10 گرام
جے پور میں سونا 40 روپے مہنگا، قیمت 1,02,537 روپے فی 10 گرام
لکھنؤ میں سونے کے بھاؤ میں 39 روپے کا اضافہ، قیمت 1,00,863 روپے فی 10 گرام
الگ شہروں میں الگ دام
الگ الگ شہروں میں سونے کے دام بھی الگ ہوتے ہیں۔ ملک میں ابھی سونے کی قیمتوں کو لے کر ایک یکساں شرح نہیں بنی ہے۔ مقامی ٹیکس اور زیورات بنانے کے چارجز کی وجہ سے قیمتوں پر اثر پڑتا ہے۔ عموماً دیکھا گیا ہے کہ چنئی میں سونے کی قیمتوں میں سب سے زیادہ تبدیلی آتی ہے۔