پی ایم کیر فنڈ سے ہر ضلع میں لگیں گے 551 آکسیجن پلانٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-04-2021
وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی

 

 

نئی دہلی

وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایت پر اب ملک بھر کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز کے سرکاری اسپتالوں میں آکسیجن پلانٹس لگائے جائیں گے۔ ان پلانٹس کو وزیر اعظم کیئر فنڈ سے تنصیب کئے جانے کی منظوری ملی ہے۔ اتوار کے روز ضلعی ہیڈ کوارٹر کے اسپتالوں میں کل 551 پی ایس اے میڈیکل آکسیجن جنریشن پلانٹ لگانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے تاکہ ملک بھر کے اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کو پورا کیا جاسکے۔

اس سے قبل مرکزی حکومت نے 162 آکسیجن پلانٹوں کے لئے پی ایم کیئر فنڈ سے 201.58 کروڑ روپئے جاری کیے تھے۔ ضلعی اسپتالوں میں آکسیجن پلانٹس کی تنصیب سے صحت عامہ کے نظام کو تقویت ملے گی اور مریضوں کو مقامی سطح پر ہی آکسیجن مہیا ہوگی۔ اگر ان پلاٹ کی وجہ سے باہر سے آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ آتی ہے تو بھی مریضوں کو پریشان نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر کے اسپتال آکسیجن بحران کا شکار ہیں۔ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ اس کے پیش نظر مرکزی حکومت نے مقامی سطح پر پلانٹ لگانے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ سرکاری اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی نہ ہو۔