دلی والوں کو گرمی سے ملے گی نجات،آج جھوم کر برسیں گے بادل

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 10-07-2021
دلی والوں کو گرمی سے ملے گی نجات،آج جھوم کر برسیں گے بادل
دلی والوں کو گرمی سے ملے گی نجات،آج جھوم کر برسیں گے بادل

 

 

نئی دہلی

چل چلاتی دھوپ سے پریشان دہلی والوں کو آج راحت ملنے کا امکان ہے کیونکہ ہفتہ کو مان سون کے قومی دارالحکومت میں دستک دے سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ، آج دہلی اور قومی دارالحکومت خطہ میں مان سون جھما جھم بارش کا امکان ہے۔

مان سون اس سال دہلی میں 13 دن کی تاخیر کے بعد دستک دے رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پچھلے 15 برسوں میں پہلی بار مان سون اتنی دیر سے دہلی پہنچ رہا ہے۔ عام طور پر ، مان سون 27 جون تک یہاں پہنچ جاتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران دہلی ، مغربی اتر پردیش کے باقی حصوں اور پنجاب ، ہریانہ اور راجستھان کے کچھ اور حصوں میں جنوب مغربی مانسون کی مزید پیشرفت کا امکان ہے۔

اس کی وجہ سے ، اگلے پانچ سے چھ دن کے دوران دہلی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ہلکی سےدرمیانی بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ، اس سے قبل 2012 میں ، مان سون یہاں 7 جولائی کو پہنچا تھا۔ اسی وقت ، 2006 میں 9 جولائی کو ، مون سون نے قومی دارالحکومت میں دستک دی تھی۔