این آئی اے نے سات جنگجووں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
این آئی اے کی چارج شیٹ
این آئی اے کی چارج شیٹ

 

 

نئی دہلی

قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے ان دہشت گردوں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے جنھوں نے پونچھ ، کویت اور پاکستان میں مقیم اپنے آقاؤں کے اشارے پردہشت گردانہ حملے انجام دیئے تھے۔

ان کا تعلق تحریک لبیک سے تھا۔ این آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ تفتیشی ایجنسی نے جمعرات کے روز سات ملزمان محمد مصطفی خان ، محمد یاسین ، محمد فاروق ، محمد ابرار ، محمد جاوید خان ، شیر علی اور محمد رفیق نائی عرف سلطان کو این آئی اے کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔

جموں میں۔ان کے خلاف آئی پی سی ، یو اے پی اے ، اسلحہ ایکٹ ، دھماکہ خیز مواد ایکٹ اور این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعدد دفعات کے تحت چارج شیٹ دائر کی۔

یہ مقدمہ گذشتہ سال 27 دسمبر کو جموں و کشمیر پولیس کے ذریعہ محمد مصطفی خان کی گرفتاری اور ان کی رہائش گاہ سے دیگر دستاویزات کے ساتھ چھ دستی بموں کی بازیابی سے متعلق ہے۔ ضلع پونچھ کے مینڈھار پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ این آئی اے نے اس سال 16 مارچ کو تحقیقات مکمل کی۔

عہدیدار نے بتایا کہ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ چاروں الزامات سے دوچار ملزم پاکستان میں مقیم ٹی یو ایم کے کارکنوں اور پونچھ اور کویت میں مقیم ان کے دہشت گرد ساتھیوں کی طرف سے دہشت گردی کی سرگرمیاں کرنے کی گہری مجرمانہ سازش کا حصہ ہیں۔