زوبین گرگ کی موت کا صدمہ، ندی میں کودا لڑکا

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 26-09-2025
زوبین گرگ کی موت کا صدمہ، ندی میں کودا لڑکا
زوبین گرگ کی موت کا صدمہ، ندی میں کودا لڑکا

 



ڈسپور/ آواز دی وائس
آسام کے مشہور گلوکار زوبین گرگ اس دنیا میں نہیں رہے۔ ان کے مداح اور اہلِ خانہ انتہائی رنج و غم میں ہیں۔ ان کی اہلیہ کا روتے روتے برا حال ہے جبکہ ان کے چاہنے والے بھی صدمے میں ہیں۔ پورے ملک کے لوگ زوبین کے اچانک انتقال سے غمزدہ ہیں۔ آسام کا ایک نوجوان گلوکار کی موت سے اس قدر مایوس ہو گیا کہ اس نے سرائے گھاٹ پل سے دریائے برہم پُتر میں چھلانگ لگا دی۔ لوگوں نے اسے بہت سمجھانے کی کوشش کی لیکن اس نے کسی کی ایک نہ سنی۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔
دریا میں کود گیا زوبین گرگ کا مداح
وائرل ویڈیو میں ایک نوجوان پل پر بیٹھا ہوا نظر آ رہا ہے۔ دریا میں کودنے سے پہلے اس نے اپنی قمیض پھاڑ کر "جوت زوبین دا" کہا اور پھر چھلانگ لگا دی۔ ذرائع کے مطابق اس کی جان بچ گئی۔ وہ دریا کے کنارے بے ہوشی کی حالت میں ملا، ورنہ گہری ندی میں کودنے سے اس کی جان بھی جا سکتی تھی۔ بتایا گیا کہ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے نوجوان کو تلاش کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن بھی شروع کیا تھا۔
زوبین کی موت سے مداحوں کو جھٹکا
گلوکار زوبین گرگ آسام کے نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن تھے۔ ان کے اچانک انتقال سے ان کے مداح بری طرح ٹوٹ گئے ہیں۔ وہ اس حقیقت کو نہ تو تسلیم کر پا رہے ہیں اور نہ ہی برداشت کر پا رہے ہیں کہ زوبین اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔ اسی صدمے میں ایک نوجوان نے اپنی جان لینے جیسا خوفناک قدم اٹھا لیا۔
دو لوگوں کی ہارٹ اٹیک سے موت، ایک نے پی فینائل
دریا میں چھلانگ لگانے والا لڑکا آسام کے ماجولی کا رہائشی ہے۔ زوبین کی موت سے وہ اس قدر ٹوٹ گیا کہ اس نے پانی میں کود کر اپنی جان دینے کی کوشش کی۔ اسی دوران گلوکار کی موت سے غمزدہ ماجولی کے رہنے والے 18 سالہ مدوئیبل چارِیالی نے مبینہ طور پر فینائل پی لیا۔ اسے فوری طور پر علاج کے لیے گرمُور ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ رپورٹس کے مطابق زوبین کی موت کی خبر سننے کے بعد دو افراد کی موت ہارٹ اٹیک سے ہو چکی ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ زوبین گرگ عوام کے بیچ کتنے مقبول تھے اور مداح ان سے کس قدر محبت کرتے تھے۔