نیٹ -یوجی امتحان اب 21 جون کو دوبارہ شیڈول کیا جائے گا

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 15-05-2026
نیٹ -یوجی امتحان اب 21 جون کو دوبارہ شیڈول کیا جائے گا
نیٹ -یوجی امتحان اب 21 جون کو دوبارہ شیڈول کیا جائے گا

 



نئی دہلی
میڈیکل داخلہ امتحان نیٹ-یو جی کو، جو امتحانی عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزامات کے بعد منسوخ کر دیا گیا تھا، اب 21 جون کو دوبارہ منعقد کیا جائے گا۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے جمعہ کے روز اس کا اعلان کیا۔
یہ امتحان پہلے تین مئی کو منعقد کیا گیا تھا۔
این ٹی اے نے منگل کے روز نیٹ-یو جی امتحان منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امتحان سے متعلق مبینہ بے ضابطگیوں کی وسیع جانچ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کرے گا۔
ایک سینئر افسر نے کہا کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے حکومتِ ہندوستان کی منظوری کے ساتھ نیٹ (یو جی) 2026 کا دوبارہ امتحان اتوار، 21 جون 2026 کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ اعلان جمعرات کی دیر شام مرکزی وزیرِ تعلیم  دھرمیندر پردھان کی رہائش گاہ پر منعقد اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد کیا گیا، جس میں امتحان دوبارہ کرانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔