گلبرگہ (عبدالکریم امجدی)
ایس ایس ایف انڈیا کے تحت نیشنل سہ روزہ تعلیمی ،ادبی اور ثقافتی مقابلہ آج یہاں کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں بحسن خوبی اختتام پذیر ہوا۔ جس میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں ایس ایس ایف کے مندوبین نے مختلف ادبی ،فنی اور ثقافتی پروگراموں میں حصہ لیا ۔سہ روزہ جاری پروگرام میں کرناٹک کی ٹیم نے ۵۳۱پوائنٹس کے ساتھ آل چمپین شپ اپنے نام حاصل کی جبکہ کیرالہ دوسرے اور جموں کشمیر نے تیسرا مقام حاصل کیا ۔
فیسٹول کے دوران آرٹ اسکول پلیٹ فارم کے تحت فن و ادب اور ثقافت سے وابستہ نمایاں شخصیات کی جانب سے سلسلہ وار علمی اور تربیتی سیشن منعقد کیے گئے۔
کرناٹک ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ مدناگوڈو چنا سوامی، سماجی کارکن و ادیب محمد امجد حسین، اور معروف اُردو ادیب سید حسینی پیران صاحب نے اپنے قیمتی خطاب سے طلبہ کو علم وہنر کی روشنی سے نوازا۔۔ اسی طرح طلبہ کی رہنمائی کے لیے قائم کیا گیا ایجو ساین کیرئیر کلینک بھی توجہ کا مرکز بنا رہا۔اختتامی اجلاس کی صدارت فقیہ القمر الثقافی نے کی، جب کہ تقریب کا افتتاح ڈاکٹر قمر الزمان حسینی انامدار نے انجام دیا۔ ڈاکٹر شیخ شاہ محمد افضل الدین، عبید اللہ ثقافی، دلشاد احمد، ابراہیم ثقافی اور شریف نظامی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ استقبالیہ خطبہ سلمان خورشید منیپوری نے پیش کیا اور شکریہ کی رسم صادق علی بخاری نے ادا کی۔واضح رہے کہ ایس ایس ایف کے نیشنل ساہیتہ اتسو مقابلہ میں بھارت کی ۲۶ ریاستوں سے الگ الگ ٹیم نے شرکی ،تین الگ الگ اسٹیجوں پر مسلسل سہ روز میںسینکڑوں عناوین موضوع بحث رہے ۔مولانا عبید اللہ ثقافی کے مطابق اس طرح کے پروگرام سےطلبہ میں علم وہنر کی آگہی اور مستقبل کے لئے ایک روشن مینار کی حیثیت ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ ملک کی مختلف ریاستوں میں ایک لاکھ سے زائد طلبہ کو تعلیمی کفالت اور اعلی ایجوکیشن کی رہنمائی کی جارہی ہے ۔ آئندہ قومی پروگرام کیرالہ میں منعقد ہوگا ۔ جس کا رسمی اعلان آج یہاں گلبرگہ سے کیا گیا ۔