ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 28 مئی بروز جمعرات ہوگی

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 18-05-2026
ذوالحجہ  کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 28 مئی بروز جمعرات ہوگی
ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 28 مئی بروز جمعرات ہوگی

 



 نئی دہلی: مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مرکزی اہل حدیث رویت ہلال کمیٹی دہلی کی جانب سے جاری اخباری بیان کے مطابق آج 29 ذوالقعدہ 1447ھ مطابق 17 مئی 2026ء بروز اتوار بعد نماز مغرب اہل حدیث کمپلیکس اوکھلا نئی دہلی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ماہِ ذوالحجہ 1447ھ کے چاند کی رویت کے سلسلے میں ملک کی مختلف ریاستوں کے ذمہ داران اور ملی تنظیموں سے فون کے ذریعے رابطہ کیا گیا۔ تاہم ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ کل بروز پیر 30 ذوالقعدہ 1447ھ ہوگی۔ اس حساب سے یکم ذوالحجہ 20 مئی 2026ء بروز منگل کو ہوگی جبکہ عیدالاضحیٰ 28 مئی 2026ء بروز جمعرات ادا کی جائے گی۔