مالیگائوں اردوگھر کا نام ’مسکان‘ کے نام پر رکھاجائے گا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
مالیگائوں اردوگھر کا نام ’مسکان‘ کے نام پر رکھاجائے گا
مالیگائوں اردوگھر کا نام ’مسکان‘ کے نام پر رکھاجائے گا

 

 

ممبئی: مالیگاؤں کی میئر طاہرہ شیخ مسکان خان سے بہت متاثر ہیں، جو کرناٹک حجاب تنازعہ میں اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر مشہور ہوئی تھیں۔

انہوں نے اعلان کیا ہے کہ مالیگاؤں میں اردو گھر کو مسکان کے نام سے منسوب کیا جائے گا جو مسلم لڑکیوں کے لئے ایک  ’چہرہ‘ بن  ہیں۔

تاہم اس فیصلے پر طاہرہ نے یہ بھی کہا کہ اگر ان کی جگہ کوئی ہندو بھی ہوتا تو ہم بھی ایسا ہی کرتے۔

میئر کا کہنا تھا کہ بہادر شیرنی نے جس طرح سے ہجوم کا سامنا کیا ہے، ہم اس کے بدلے میں اسے یہ اعزاز دینا چاہتے ہیں۔

واضح ہوکہ منڈیا کے پی ای ایس کالج میں حجاب تنازع کے دوران جاری احتجاج کے دوران نعرے لگائے جا رہے تھے۔ پھر مسکان نے بھی اللہ اکبر کا نعرہ لگایا۔

 ایسے میں ویڈیو وائرل ہوئی اور مسکان حجاب کے تنازع میں مسلم لڑکیوں کا چہرہ بن گئیں۔

مسکان سے متاثر ہو کر سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مسکان کی تصویر ڈال دی۔

مسکان پر انعامات کی بارش ہورہی ہے۔ ممبئی کے ایک ایم ایل اے نے بھی اسے آئی فون دیاہے۔

ممبئی کے باندرہ سے کانگریس ایم ایل اے ذیشان صدیقی بھی مسکان کے گھر پہنچے۔ اسے کرناٹک کی شیرنی بتاتے ہوئے، ایک آئی فون اور ایک سمارٹ واچ تحفے میں دی۔

ذیشان نے خود بھی اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے

۔9 فروری کو جمعیۃ علماء ہند کا ایک وفد بھی مسکان کے گھر گیاتھا، جہاں ان لوگوں نے مسکان کے اہل خانہ کو 5 لاکھ روپے بطور انعام دیا۔ حالانکہ نریندر مودی سووچار منچ کے ریاستی سکریٹری منجوناتھ نے جمعیۃ علماء ہند کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

فورم کا کہنا ہے کہ ریاست میں حجاب کے تنازع کے پیچھے جمعیت کا ہاتھ ہے۔ اس تنظیم کے مالی لین دین کی چھان بین ہونی چاہیے۔ فی الحال حجاب کا تنازع کرناٹک ہائی کورٹ میں ہے۔

بڑی بنچ کی سماعت کے بعد چیف جسٹس رتوراج اوستھی نے اسکول کالج کھولنے کا حکم جاری کیا اور ساتھ ہی کہا کہ حتمی فیصلہ آنے تک حجاب کے ساتھ اسکول کالج میں داخلہ نہیں ہوگا.

دوسری جانب کپل سبل نے بھی حجاب تنازع کو لے کر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ لیکن عدالت نے فوری سماعت سے انکار کر دیاتھا۔