بنگلور میں ادا کی جائے گی آسکرفرناڈیس کی آخری رسومات

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 14-09-2021
بنگلور میں ادا کی جائے گی آسکرفرناڈیس کی آخری رسومات
بنگلور میں ادا کی جائے گی آسکرفرناڈیس کی آخری رسومات

 

 

 اڈوپی: کانگریس پارٹی کے مشہور رہنما و سابق رکن پارلیمان آسکر فرناڈیس کا جسد خاکی اڈوپی کے کانگریس دفتر میں رکھا گیا ہے، جہاں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

اڈوپی کی شاہراہ کے دونوں طرف کھڑے لوگوں نے آسکر فرنینڈس کی میت کو لے جانے والی گاڑی پر پھولوں کی بارش کی گئی۔

خیال رہے کہ آسکر فرناڈیس 13 ستمبر2021 کو 80 سال کی عمر میں ایک نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔

سابق مرکزی وزیر کی جسد خاکی کو فادر مولراسپتال سے اڈوپی میں مدر آف سورو چرچ منتقل کیا گیا۔

عیسائی رسم و رواج کے مطابق ان کی جسد خاکی کو اڈوپی کے چرچ میں رکھا گیا، جہاں کے فادر ڈاکٹر گورالڈ اسحاق ان کے لیے دعا کی۔

اس کے بعد ان کی جسد خاکی کو کانگریس پارٹی کے مرکزی دفتر میں لے جایا گیا، جہاں انہیں مختلف رہنماوں کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

آسکر فرناڈیس کی لاش کو 15 ستمبر 2021 کوبنگلور لے جایا جائے گا، جہاں ان کے لیے دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا جائے گا، اس کےبعد 16 ستمبر 2021 کو ان کی لاش کانگریس پارٹی مرکزی دفتر میں لے جایا جائے گا۔

سولہ ستمبر 2021 کو دن کے ساڑھے تین بجے ان کی آخری رسومات عیاسی مذہب کے مطابق سینٹ پیٹرک چرچ میں ادا کی جائے گی۔