معیشت میں دستکاروں کا اہم رول : راج ناتھ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-02-2021
ہنر ہاٹ کا آغاز۔ خوبصورت داخلی دروازہ
ہنر ہاٹ کا آغاز۔ خوبصورت داخلی دروازہ

 

 

نئی دہلی/  وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک کے کاریگر اور دیہی صنعت سے وابستہ دستکاروں کی معیشت میں نمایاں خدمات ہیں۔ اتوار کو یہاں جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں 26 ویں ہنر ہاٹ کا افتتاح کرنے کے بعد راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دیہی صنعت کا سالانہ کاروبار 80 ہزار کروڑ روپے ہے جسے بڑھا کر پانچ لاکھ کروڑ کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہنر ہاٹ کے ذریعہ ملک کی جی ڈی پی میں اضافے کے لئے وزارت کا ہدف قابل تحسین ہے۔ اس کے ذریعے قومی اور بین الاقوامی سطح کی برانڈنگ ہوتی ہے جس سے کاریگروں اور دستکاروں کو مناسب قیمت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ فن اور قابلیت صرف اونچی اونچی عمارتوں تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ دیہات اور گلیوں میں بھی رہتی ہے۔

اس میلے میں اشیا کی جو قسمیں دیکھی گئی ہیں ، اس کو بنانے والے حقیقت میں اس فن کے استاد ہیں۔ یہ لوگ اپنی قسمت کے بھی استاد ہیں۔ یہاں مختلف اسٹالوں پر لگے سامان دیہات اور محلوں میں بنے ہوں گے لیکن جتنی حوصلہ افزائی اور عزت کاریگروں اور دستکاروں کو ملنی چاہئے وہ نہیں ملی لیکن ہماری حکومت نے ان کو مکمل احترام اور حوصلہ افزائی کی ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ہنر ہاٹ ایک مشترکہ پلیٹ فارم ہے اور ملک کے خوشحال ثقافتی ورثے کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ فنون لطیفہ کی ایک عمدہ نمائش ہے۔

Sky view of @HunarHaat, gives you the grand view of 250 stalls of Crafts, Cuisine and Culture from across #India at JLN Stadium New #Delhi. 20th Feb - 1st March. All are welcome.#vocalforlocal #HunarHaat@mygovindia@narendramodi@PMOIndia@naqvimukhtar@rajnathsingh pic.twitter.com/1wtigtmfQ3

انہوں نے کہا کہ ہنر ہاٹ’آتم نربھر بھارت‘ کے ہدف کو پورا کرنے کے لئے بہت اہم کردار ادا کرے گا۔ کورونا جیسے عالمی وبا کے دور کو کاریگروں نے تباہی کو مواقع میں تبدیل کردیا۔ وہ جانتے تھے کہ ہنر ہاٹ لگے گا ، لہذا وہ لاک ڈاؤن میں اپنی چیزیں تیار کرتے رہے۔ خیال رہے وزارت اقلیتی امور کے زیراہتمام دیسی کاریگروں اور دستکاروں کی 26 ویں ’ہنر ہاٹ‘ کا انعقاد 20 فروری سے یکم مارچ 2021 تک ’ووکل فار لوکل‘ کے عنوان سے کیا جارہا ہے۔