جان لیوا اور مہلک ترین وبا کورونا کا بڑھتا قہر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-04-2021
حالات بد سے بد تر
حالات بد سے بد تر

 

 

نئی دہلی ۔ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین وبا کورونا وائرس (کووڈ19) کا قہر بڑھتا ہی جارہاہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 9 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 1،26،789 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 29 لاکھ 28 ہزار 574 ہوگئی ہے۔

اسی عرصہ کے دوران 59،258 مریض صحت مند ہوئے جس سے ملک میں شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 1،18،51،393 ہوگئی ۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 66،846 کے اضافے سے مجموعی تعداد 9،10،319 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران ملک میں مزید 685 اموات سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1،66،862 ہوچکی ہے۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 91.67 فیصد ،ایکٹیو کیسز کی شرح 7.04 فیصد ، جبکہ اموات کی شرح1.29 فیصد ہوگئی ہے۔

 دہلی میں 7437 اور ممبئی میں 8938 نئے کیسز

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7437 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی۔ قومی راجدھانی میں فی الحال 23181 کیسز فعال ہیں جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 698005 ہو گئی ہے۔ وہیں، ممبئی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8938 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی، جبکہ اس اثنا میں 4503 افراد نے شفایابی حاصل کر لی اور 23 افراد کی جان چلی گئی۔ ممبئی میں فی الحال 86279 کیسز فعال ہیں جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 491698 ہو گئی ہے۔

تمل ناڈو میں نئی پابندیاں

تمل ناڈو میں یومیہ تقریباً 4000 نئے کورونا کیسز سامنے آنے کے درمیان حکومت نے جمعرات کو اسے پھیلنے سے روکنے کے لیے 10 اپریل سے کئی طرح کے پابندیوں کو عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آج جاری ایک سرکاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ 10 اپریل سے تیوہاروں کے دوران تمام مندروں، مذہبی پروگراموں اور جلسوں پر پابندی رہے گی، جبکہ عوام کو شام آٹھ بجے تک مندروں اور دیگر عبادت گاہوں میں جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ریاستی حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت بڑھا کر 30 اپریل تک کر دی ہے۔ کویمبٹور تھوک بازار میں اور چھوٹے کاروباریوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حالانکہ ریاست میں پھلوں اور سبزیوں کی دکانوں، شاپنگ مال، بڑی نوعیت کے اسٹور، جویلری اسٹور پر پابندی عائد کرنے کے دوران 50 فیصد استعداد کی بنیاد پر رات 11 بجے تک آپریشن کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں چائے کی دکانوں، ریسٹورنٹ کو رات 11 بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اسی طرح کلب، پارک، چڑیا گھر اور میوزیم میں محض 50 فیصد کی استعداد کی اجازت ہوگی۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سنیما گھروں، مال میں سنیما اسکرین اور تھیٹروں کو فی الحال 100 فیصد سے محض 50 فیصد کی استعداد کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ریاستی حکومت نے واضح طور پر کہا کہ بسوں میں مسافروں کو کھڑے ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محض مرکز کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں کے آپریشن کے علاوہ، بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد رہے گی اور ممنوعہ علاقوں میں کسی بھی چھوٹ کے بغیر لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

 غور طلب ہے کہ کورونا وائرس کے معاملے میں پورے ملک میں پانچواں مقام رکھنے والی ریاست تمل ناڈو میں فعال کیسز کی تعداد 277443 پو گئی ہے اور ابھی تک 12821 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ریاست میں 870546 مریض کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ کورونا سے موت کے معاملے میں مہاراشٹر کے بعد یہ دوسرے مقام پر ہے۔۔مہاراشٹر کے حالات خوفناک۔پوار۔

 نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی صدر شرد پوار نے جمعرات کو کہا کہ ریاست میں کورونا وبا کی سنگین اور تباہ کن صورتحال کے سبب حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے اور لوگوں سے ریاستی حکومت کے فیصلے میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ پوار نے فیس بک کے ذریعہ ریاست کی عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام کی بقا اور سلامتی کے لئے تعاونضروری ہے۔۔

پوار نے بتایا کہ انہوں نے مرکزی وزیر صحت سے بات کی ہے اور انہوں نے مدد کرنے کا یقین دلایا ہے۔ اس کے ساتھ پوار نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقوں سے درخواست ہے کہ ریاستی حکومت جو کوششیں کررہی ہیں ان میں تعاون کرنا چاہئے ، ڈاکٹروں اور نرسوں کی طرف سے بہت کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ دکانیں اور کاروبار بند ہونے کی وجہ سے بہت نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال ستمبر کے مہینے میں ممبئی میں کورونا کے 34259 مریض تھے اور فی الحال اپریل کے مہینے میں کورونا کے 79268 مریض ہیں۔ تھانہ میں ستمبر 2020 میں 38378، اپریل 2021 میں 61127 ، پونے میں ستمبر 2020 میں82172 ، اپریل 2021 میں 84309 مریض ہیں۔ کورونا کی اتنی خطرناک صورت حال کسی اور ریاست میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھنا فکرمندی کی بات ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر کورونا کے فعال میں سرفہرست ہے اور ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملوں کی تعداد 29،289 بڑھ کر 5،02،982 ہوگئی ہے۔ اس مدت کے دوران ریاست میں 30،296 مزید مریض صحتیاب ہوگئے ، کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2613627 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 322 مزید مریضوں کی موت کے بعد ان کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 56652 ہوگئی ہے۔