حکومت کا ہدف کوآپریشن تحریک کوتمام شہریوں تک پہنچانا ہے:وزیر داخلہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
حکومت کا ہدف کوآپریشن تحریک کوتمام شہریوں تک پہنچانا ہے:وزیر داخلہ
حکومت کا ہدف کوآپریشن تحریک کوتمام شہریوں تک پہنچانا ہے:وزیر داخلہ

 

 

نئی دہلی:کوآپریشن کے مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا ہے کہ کوآپریشن کی تحریک کو مضبوط، شفاف اور جدید بنانے کے ساتھ ہی اس میں قانونی ترمیم کیا جائے گی تاکہ ملک کے ہر شہری کو کوآپریشن کا فائدہ مل سکے۔ 

شاہ نے ہفتے کے روز یہاں اندرا گاندھی اِن ڈور اسٹیڈیم میں ملک کے پہلے قومی کوآپریشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا ہدف کوآپریشن تحریک کی افادیت کو مؤثر بنا کر تمام شہری کی اس تحریک تک پہنچ بنانا ہے اور ہر شخص کو کوآپریشن تحریک سے مربوط کر کے اسے اس کا براہ راست فائدہ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو آپریشن کا فائدہ ملے، اس کے لیے کریڈٹ سوسائٹی بنانے کے طریقہ کار پر کام چل رہا ہے۔ اس سے ہر شخص کو چھوٹی رقم کے لیے بھی کریڈٹ کی سہولت مل سکے گی۔ اس کام کے لیے ضابطہ آسان اور بہتر بنا کر کوآپریشن ایکٹ لاکر کوآپریشن کے شعبے میں بڑی تبدیلی لائی جائے گی۔ 

شاہ نے کہا کہ کوآپریشن تحریک کی افادیت آج بھی ہے اور اس وزارت کے ذریعے اس تحریک کو نئی شکل دینے کا کام کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوآپریشن سے ملک کی صورتحال میں تبدیلی آئے گی اور یہ تحریک کتنی کامیاب ہے‘ اس کی مثال امول ڈیری، لذت پاپڑ اور کیرالا کی کوآپریٹیو سوسائٹی جیسے کئی تنظیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوآپریشن کے ذریعے فوڈ پروسیسنگ اشیاء اور کسان کے پروڈکٹ کو ایکسپورٹ کرنے کے ساتھ ہی کوآپریشن کو شفاف یا جدید بنانے کا کام ہوگا اور ان کی وزارت کوآپریشن تحریک سے ہر گاؤں کو مضبوط بنا کر ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرے گی۔

کوآپریشن کی وزارت بنانے اور ملک کا پہلا کوآپریشن وزیر بننے کے لیے انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ وزارت ریاستوں کے ساتھ مل کر کوآپریشن تحریک کو آگے بڑھائے گی۔ (ایجنسی ان پٹ )