کورونا مریضوں کی خاطر17اہم طبی آلات درآمد کرنے کی سرکار نے دی اجازت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-04-2021
 سرکار نے 17 طبی آلات درآمد کرنے کی دی اجازت
سرکار نے 17 طبی آلات درآمد کرنے کی دی اجازت

 

 

 نئی دہلی

سرکار نے ملک میں کووڈ19- عالمی وبا کی صورتحال کے مدنظر بڑھتی ہوئی مانگ کے تناظر میں اہم طبی ساز و سامان کی درآمد کے عمل کو تیز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں سرکار نے درآمدکاروں کو کووڈ مریضوں کو راحت پہنچانے کے لئے درکار 17 طبی آلات درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ صارفین کے امور کے محکمہ کی طرف سے جاری کئے گئے حکم نامہ کا اطلاق تین مہینے تک جاری رہے گا۔

جن آلات کو درآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے ان میں نبیو لایزرز ،آکسیجن کنسنٹریٹرس، ویکیوم پریشر سوئنگ ابزورپشن ، آکسیجن پلانٹس وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آکسیجن کینسٹر ، آکسیجن بھرنے کا نظام اور کرایوجینک سلینڈر سمیت آکسیجن سلینڈرس اور وینٹی لیٹرس شامل ہیں۔

محکمہ نے ہدایت دی ہے کہ متعلقہ درآمدکار اس طرح کا ساز و سامان درآمد کرنے کی اطلاع اُس ریاست کے حکام کو دیں گے، جس کے لئے یہ سامان درآمد کیا جا رہا ہے۔