اچھی خبر:کوروناکے یومیہ معاملوں میں کمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 127510 نئے کیسز سامنے آئے
گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 127510 نئے کیسز سامنے آئے

 

 

نئی دہلی

، ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے یومیہ کیسز میں مسلسل کمی آنے کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 127510 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 2795 مریضوں کی اس وبا سے موت ہو گئی۔

اس درمیان پیر کے روز 27 لاکھ 80 ہزار 58 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 21 کروڑ 60 لاکھ 46 ہزار 638 افراد کی ٹیکہ کاری کی جا چکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 127510 نئے کیسز آنے کے ساتھ ہی متاثرین کے اعداد و شمار بڑھ کر دو کروڑ 81 لاکھ 75 ہزار 44 ہو گیا۔

اس دوران دو لاکھ 55 ہزار 287 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، مجموعی طور پر ملک میں اب تک دو کروڑ 59 لاکھ 47 ہزار 629 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ فعال کیسز 130572 کم ہو کر 18 لاکھ 95 لاکھ 520 رہ گئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2795 مریض ہلاک ہوگئے اور اس وبا سے ہلاکتوں کے کل اعداد و شمار بڑھ کر 92.09 فیصد اور شرح اموات بڑھ کر 1.18 فیصد ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں فعال کیسز 18423 کم ہو کر 256178 رہ گئے ہیں۔ اسی دوران ریاست میں مزید 33000 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 5395370 ہو گئی ہے جبکہ مزید 500 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 95344 ہو گئی ہے۔ کیرالا میں اس دوران فعال کیسز 16471 کم ہوئے ہیں اور ان کی تعداد اب 207379 ہو گئی ہے جبکہ مزید 174 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 8815 ہو گئی ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )