سلطانپور کی ایک رفاہی تنظیم رحمت ویلفیر اینڈ ایکوکیشنل سوسائٹی نے راہ گیروں کے لئے کیا پانی کا نظم۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شہر سلطانپور کی ایک رفاہی تمظیم رحمت ویلفیر اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی کی طرف سے یہاں شاہ گنج چوراہے کے قریب راہ گیروں کے لئے پانی کے گھڑے رکھ کر پانی پینے کا انتظام کیا کیا گیا ۔
سالِ گذشتہ بھی موسم گرما میں اسی مقام پر سوسائٹی کی جانب سے راہ گیروں کے لئے پانی کا نظم کیا گیا تھا ۔ اس نظم کا افتتاح کرتے ہوئے سوسائٹی کے مینیجر حافظ محمد جلیس نے کہا کہ خدمت خلق انسان کا مقصد اولین ہونا چاہئے ، اور ہمیں ہر قوم ، برادری و مذہب کے افراد کے درمیان بغیر کسی تفریق خیر کے کاموں کو انجام دینا چاہئے۔
رحمت ویلفیر اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی گذشتہ 2010 سے شہر و اطراف میں خدمت خلق کے ساتھ ساتھ ملی و سماجی میدانوں میں کام کر رہی ہے ۔ ابھی گذشتہ سردیوں میں سوسائٹی کی طرف سے نادار بچوں کے درمیان سوئیٹر تقسیم کئے گئے تھے ۔
سوسائٹی کا سب سے اہم کارنامہ گذشتہ موسم گرما میں لاک ڈاون کے درمیان رہا جب نادار و کمزور خاندانوں کے درمیان بغیر تفریق مذہب راشن کٹ تقسیم کی گئی تھیں اسی درمیان بائی پاس روڈ سے گزرنے والے مزدور طبقوں کے لئے جو لاک ڈاون کی وجہ سے دیگر ریاستوں سے اپنا کام و مزدوری چھوڑ کر پیدل ہی سفر کرتے ہوئے بائی پاس روڈ سے گزر رہے تھے انکے لئے سوسائٹی نے روڈ پر کھانے کا نظم کیا تھا۔ اسکے ساتھ ساتھ اتحاد ملت کے پیش نظر موضع لولے پور میں ایک جلسے کا بھی انعقاد کیا تھا جس میں بطور خصوصی مقرر مولانا شاہد ربانی تشریف لائے تھے اور انھوں نے اتحاد ملت پر تقریر کی تھی۔
ادبی حلقے میں سوسائٹی کا ایک اہم کارنامہ ماضی قریب میں ایک سیمنار تھا جسکا عنوان " "جنگ آزادی میں اردو ادبہ و شعراء کی حصے داری " " تھا ۔ اس سیمنار میں الہ آباد یونی ورسٹی کے سابق شعبہ صدر اردو ڈاکٹر علی احمد فاطمی سمیت دیگر یونی ورسٹیوں اور کالجوں کے پروفیسر حضرات نے شرکت کی تھی۔ آج شاہ گنج چوراہے پر پانی کی سبیل کا افتتاح کرتے ہوئے سوسائٹی کے مینیجر حافظ محمد جلیس نے کہا کہ آئندہ بھی ہماری سوسائٹی خیر و فلاح کے میدان میں خدمات انجام دیتی رہیگی۔ عاملؔ صدیقی سلطانپور یو پی