مستقبل بہت روشن ہے: شوبھانشو شکلا

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 25-08-2025
مستقبل بہت روشن ہے: شوبھانشو شکلا
مستقبل بہت روشن ہے: شوبھانشو شکلا

 



لکھنؤ / آواز دی وائس
خلا نورد اور ہندوستانی فضائیہ کے گروپ کیپٹن شوبھانشو شکلا نے مستقبل کو "انتہائی روشن" قرار دیتے ہوئے پیر کو کہا کہ ان کی کامیابی کی بنیاد صرف عزم و حوصلہ ہے۔ شبھانشو اپنے تاریخی "ایکسِیوم-4" خلائی مشن کے بعد پہلی بار آج صبح اپنے آبائی شہر لکھنؤ پہنچے۔ اگرچہ وہ 17 اگست کو امریکہ سے ہندوستان لوٹ آئے تھے، لیکن 18 اگست کو دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات سمیت دیگر مصروفیات میں شرکت کے باعث اب وہ اتر پردیش کی راجدھانی پہنچے ہیں۔
سٹی مونٹیسری اسکول (سی ایم ایس) کے سابق طالب علم شکلا نے اپنے اعزاز میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا كہ  گزشتہ پانچ برسوں کی تربیت اور پچھلے ایک برس میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک پرواز بھرنے اور واپس لوٹنے کے مکمل تجربے کی بنیاد پر مجھے لگتا ہے کہ مستقبل نہایت روشن ہے۔۔۔ ہمارے پاس درست مواقع ہیں۔
شکلا نے بتایا كہ خلا میں ککشا (آربٹ) میں رہتے ہوئے میری بچوں سے تین بار گفتگو ہوئی اور اس دوران کسی بچے نے یہ نہیں پوچھا کہ میں کیا کرتا ہوں یا خلا نورد کیا کرتے ہیں، بلکہ یہ سوال کیا — میں خلا نورد کیسے بنوں؟
شکلا نے اسکول کے طلبہ کی جانب سے پیش کیے گئے رقص اور دیگر ثقافتی پروگراموں کی بھی تعریف کی۔