پھانسی کے قریب شبنم ۔ پھر رحم کی دہار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-02-2021
شنبم پولس حراست میں
شنبم پولس حراست میں

 

 

UPDATED 18-02-2021 20:40 PM

.رام پور۔۔آزادی کے بعد پہلی خاتون کو دی جا ئے گی - اپنے ہی گھر کے سات افراد کو موت کے گھات اتارنے والی شبنم کو پھانسی دی جائےگی کیونکہ صدر جمہوریہ نے رحم کی درخواست مسترد کردی ہےلیکن اس کے باوجود شبنم ہار نہیں مان رہی ہے۔اب ایک بار پھر اس کےوکلا نے آج گورنر اتر پردیش کو رحم کی درخواست دی ہے۔ جس کےلئے وہ آج شام رام پور جیل گئے تھے اور جیلر کو یہ درخواست سونپی تھی۔ جیلر پی ڈی سولنکی کے مطابق وکلا نےایک بار پھر رحم کی درخواست کی ہے۔

UPDATED 18-02-2021 17:02 PM 

تمکین فیاض ۔ آگرہ : اس نے اپنے پریمی کے ساتھ مل کر قتل کو انجام دیاتھا۔ ضلع امروہہ سے تعلق رکھنے والا اس کا خاندان دونون کی شادی کے لئے تیار نہیں تھا ۔شبنم کا ایک لڑکا ہے جو جیل میں ہی پیدا ہوا اور اب ایک اسکول میں کلاس 6 میں پڑھتا ہے۔ بچے کو ایک خاندان نے گودلے رکھا ہے۔ 13 دسمبر 2008 کو ، شبنم نے مراد آباد جیل میں بیٹے کو جنم دیاتھا۔ جسے بلندشہر کے ایک جوڑے نے اپنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ، کچھ دن پہلے ، جوڑے نے رام پور جیل میں بند شبنم سے ملایاتھا۔جب ماں نے بیٹے کو دیکھا تو وہ بہت دیر تک اسے گلے لگاکر رونےلگی۔شبنم بار بار اپنے بیٹے سے کہہ رہی تھی میں ایک بری ماں ہوں ، مجھے کبھی یاد نہ کرنا۔ جوڑے کے مطابق ، اسے اپنی موت کا احساس ہوچلا ہے۔ جیل سے لوٹتے وقت ، بچے نے جوڑے سے پوچھا کہ بڑی ماں کیوں رو رہی تھی۔ کیوں بار بار مجھے چوم رہے تھے؟ وہ کیوں کہہ رہی تھی کہ پڑھ لکھ کر اچھا انسان بننا۔ جوڑے کا کہنا ہے کہ جب تاریخ طے ہوگی تو ، وہ یقینی طور پر آخری بار بچے کو اس کی ماںسےملانے کے لئے لے جائیں گے۔۔

ملک میں پھانسی پانے والی پہلی خاتون ہوگی۔کیونکہ اب صدر جمہوریہ نے رحم کی اپیل کو مترد کردیا ہے۔شبنم نے اپنے پریمی کی خاطر اپنے گھر والوں کے سات افراد کو بے دردی سے قتل کیا تھا۔اس معاملے میں ، شبنم کو باون خھیدی قتل عام کے نام سے جانا جاتا ہے اور تب سے وہ جیل میں ہیں۔اس وقت وہ رام پور ڈسٹرکٹ جیل میں خواتین کی بیرک میں بند ہیصدر کی جانب سے رحم کی درخواست مسترد ہونے کے بعد شبنم کو کسی بھی وقت پھانسی دی جاسکتی ہے-

شبنم نے صدر اور گورنر سے رحم کی درخواست کی اپیل کی ، جسے گورنر اور صدر نے مسترد کردیا۔ اب شبنم کو کسی بھی وقت پھانسی دی جاسکتی ہے۔ شبنم فی الحال رام پور ڈسٹرکٹ جیل میں بند ہیں اور ڈیتھ وارنٹ ملنے کے بعد وہ کسی بھی وقت متھرا روانہ ہوسکتی ہیں۔ جب اس نے جیلر راکیش کمار ورما سے بات کی ، تو انہوں نے بتایا کہ یہ ڈیسک جیل جولائی 2019 میں مراد آباد سے منتقل ہوگئی تھی اور ہماری جیل میں آئی تھی۔

وہ جیل میں کام بھی کرتی ہے ،وہ رنگولی بناتی ہے۔جیلر نے کہا کہ کفارہ اور توبہ کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ ہمیں ابھی تک اس کا ڈیتھ وارنٹ موصول نہیں ہوا ، صدر کی طرف سے اس کی رحم کی درخواست مسترد کردی گئی ہے ، رحم کی درخواست بھی سپریم کورٹ سے مسترد کردی گئی ہے۔