اس مہینے پہنچے گی روسی ویکسین کی پہلی کھیپ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-04-2021
روس کی کورونا ویکسین اِسپوتنک پانچ
روس کی کورونا ویکسین اِسپوتنک پانچ

 

 

نئی دہلی

روس میں ہندوستان کے سفیر بالا وینکٹیش ورما کے مطابق روس کی کورونا ویکسین اِسپوتنک پانچ کی پہلی کھیپ اِس مہینےدہلی پہنچ جائے گی۔ مسٹر وینکٹیش نے کہا کہ ہندوستان میں تیار کی جائے والی ویکسین کی مقداد میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا یہ پانچ کروڑ ڈوز فی ماہ یا اس سے سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے ۔

ہندوستان میں روس کے نائب سفیر نے کہا تھا کہ ہندوستان کی جانب سے اسپوتنک ویکسین کی ہنگامی حالات میں استعمال کی منظوری ملنے سے، خصوصی ساجھیداری میں ایک نئی جہت کاآغاز ہوگا۔ روس کی اسپوتنک پانچ کو ہنگامی حالات میں استعمال کی اجازت ای یو اے کیلئے سبجیکٹ ماہر کمپنی سے منطوری ملنے کے بعد یہ ایسی تیسری کووڈ انیس ویکسین ہوجائے گی، جسے ہندوستان میں منظوری ملی ہے۔