اپوزیشن کے ہنگامے کے دوران فارم بل ہوا واپس

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 29-11-2021
اپوزیشن کے  ہنگامے کے دوران فارم بل ہوا واپس
اپوزیشن کے ہنگامے کے دوران فارم بل ہوا واپس

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے لوک سبھا میں اپوزیشن کے ممبران پارلیمنٹ کے نعرے کے درمیان فارم لاز ریپیل بل 2021 پیش کیا۔ فارم لاز ریپیل بل، 2021 اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ کے ہنگامے کے درمیان لوک سبھا میں پاس ہوا۔

لوک سبھا میں کانگریس پارٹی کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے ایوان میں بل پر بحث کا مطالبہ کیا۔

 لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اپوزیشن سے کہا کہ اگر آپ بحث چاہتے ہیں تو ہم اسے کروانے کے لیے تیار ہیں، لیکن اپوزیشن نے نعرے بازی جاری رکھی۔ اس کے بعد لوک سبھا کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ دریں اثنا، سمیوکت کسان مورچہ کے رہنما راکیش ٹکائیت نے کہا، "زرعی قوانین کو واپس لے لیا گیا ہے، لیکن اب ایم ایس پی اور کسانوں کے مسائل پر بات ہونی چاہیے۔ ہم 4 دسمبر کو ایک میٹنگ کریں گے اور اس پر ایجی ٹیشن کی سمت طے کی جائے گی۔ تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

  ترنمول کانگریس کے اراکین پارلیمنٹ نے مہاتما گاندھی کے مجسمے پر احتجاج کیا اور فارم لاز ریپیل بل 2021 پر بحث کا مطالبہ کیا۔پارلیمنٹ میں ٹی ایم سی، ایم پی کلیان بنرجی نے الزام لگایا کہ کہا کہ ٹی ایم سی فارم لاز ریپیل بل پر بحث کرنا چاہتی تھی لیکن حکومت کسانوں کے حالات پر بات کرنے سے ڈرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کو کسانوں کی طرف سے بولنے کا موقع نہیں دے رہی ہے