الیکشن کمیشن بی جے پی کے حکم پر کام کر رہا ہے: ممتا بنرجی

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 22-12-2025
الیکشن کمیشن بی جے پی کے حکم پر کام کر رہا ہے: ممتا بنرجی
الیکشن کمیشن بی جے پی کے حکم پر کام کر رہا ہے: ممتا بنرجی

 



مغربی بنگال/ آواز دی وائس
مغربی بنگال کی وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن پر سخت حملہ کیا ہے۔ پیر کے روز ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے بوتھ لیول ایجنٹس کے ساتھ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن بی جے پی کی ہدایات پر کام کر رہا ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ ایس آئی آر  کے دوران ووٹروں کی میپنگ میں بڑی غلطیاں کی گئیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی جمہوریت کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور متوا برادری کے ووٹ چھین رہی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی ہی پارٹی کے اُن کونسلروں اور نمائندوں کے خلاف کارروائی کی بات بھی کہی جو ایس آئی آر کے دوران غیر فعال رہے۔
وزیرِ اعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ ایس آئی آر کی سماعت کے لیے مقرر کیے گئے افراد کو مقامی زبان کا بہت کم علم ہے۔ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن مغربی بنگال حکومت کو اطلاع دیے بغیر مبصرین کی تقرری کر رہا ہے اور بی جے پی کے مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ صرف ٹی ایم سی کارکن ہی بی جے پی کو بنگال میں قدم جمانے سے روک سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ بی جے پی بنگال میں مسلمانوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔