دیوار پھلانگ کر فرار ہو رہے تھے ایم ایل اے، ای ڈی نے پکڑا

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 25-08-2025
دیوار پھلانگ کر فرار ہو رہے تھے ایم ایل اے، ای ڈی نے پکڑا
دیوار پھلانگ کر فرار ہو رہے تھے ایم ایل اے، ای ڈی نے پکڑا

 



نئی دہلی / آواز دی وائس
ای ڈی نے مغربی بنگال کے اسکولوں میں اساتذہ اور ملازمین کی بھرتی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر ٹی ایم سی کے ممبر اسمبلی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ حکام کے مطابق، جیسے ہی ساہا کو چھاپے کی خبر ملی، اس نے اپنے گھر کی چار دیواری پھلانگ کر بھاگنے کی کوشش کی۔ تاہم، حکام نے اسے گرفتار کر لیا۔
ای ڈی کے ایک افسر نے بتایا كہ جیسے ہی ممبراسمبلی کو چھاپے کی اطلاع ملی، انہوں نے احاطے کی چار دیواری پھلانگ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ ان کا پیچھا کیا گیا اور ہمارے افسران اور مرکزی فورسز نے انہیں ایک کھیت میں پکڑ لیا۔ ان کے جسم پر کیچڑ لگا ہوا تھا۔افسر نے یہ بھی بتایا کہ ای ڈی ان کے پی اے کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مار رہی ہے۔
ای ڈی نے تالاب سے فون برآمد کیے
ای ڈی کے افسر نے بتایا کہ رکن اسمبلی نے ثبوت مٹانے کی کوشش میں اپنا موبائل فون گھر کے قریب ایک تالاب میں پھینک دیا۔ انہوں نے کہا كہ ہمارے افسران نے تالاب سے دونوں موبائل فون برآمد کر لیے ہیں۔ دونوں فون کو فرانزک جانچ کے لیے بھیجا جائے گا۔ رکن اسمبلی سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔" انہوں نے بتایا کہ مبینہ بھرتی گھوٹالے کے سلسلے میں بیر بھوم ضلع کے ایک شخص کی طرف سے پیسے کے لین دین کی اطلاع کی بنیاد پر یہ چھاپہ مارا گیا۔
پہلے بھی ہو چکی ہے گرفتاری
بوروان کے رکن اسمبلی ساہا کو اساتذہ بھرتی گھوٹالے کے معاملے میں پہلے بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ انہیں 17 اپریل 2023 کو سی بی آئی کی ٹیم نے گرفتار کیا تھا۔ انہیں 2024 میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔ فی الحال وہ سپریم کورٹ کے حکم پر ضمانت پر ہیں۔ سی بی آئی اس معاملے کے فوجداری پہلو کی جانچ کر رہی ہے، جبکہ ای ڈی منی لانڈرنگ کے پہلو پر توجہ دے رہی ہے۔
اس سے قبل، ای ڈی نے اسی معاملے میں مغربی بنگال کے سابق وزیر تعلیم پارتھ چٹرجی، ان کی قریبی ساتھی ارپتا مکھرجی، ٹی ایم سی رکن اسمبلی اور مغربی بنگال پرائمری ایجوکیشن بورڈ کے سابق صدر مانک  سمیت کچھ دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا تھا۔ چٹرجی کی گرفتاری کے بعد ٹی ایم سی نے انہیں پارٹی سے معطل کر دیا تھا۔ ای ڈی اب تک اس معاملے میں چار چارج شیٹ داخل کر چکی ہے۔