کانگریس 5 جنوری سے 'منریگا بچاؤ مہم' شروع کرے گی

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 27-12-2025
کانگریس 5 جنوری سے 'منریگا بچاؤ مہم' شروع کرے گی
کانگریس 5 جنوری سے 'منریگا بچاؤ مہم' شروع کرے گی

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
کانگریس نے ہفتہ کے روز فیصلہ کیا ہے کہ وہ پانچ جنوری سے ’منریگا بچاؤ مہم‘ کا آغاز کرے گی اور ’وکست دیش—جے رام جی قانون‘ کی واپسی کے لیے جدوجہد کرے گی۔ یہ فیصلہ پارٹی کی اعلیٰ پالیسی ساز تنظیم کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ میں لیا گیا۔
میٹنگ کے بعد کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ میں یہ عہد کیا گیا ہے کہ منریگا اسکیم کو مرکزی نکتہ بنا کر پورے ملک میں ایک بڑی تحریک چلائی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس پانچ جنوری سے منریگا بچاؤ مہم کی شروعات کرے گی۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ نے اپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان 18 دسمبر کو ’وکست دیش—جے رام جی بل، 2025‘ کو منظوری دی تھی۔ صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو کی منظوری کے بعد یہ بل اب قانون بن چکا ہے، جو 20 سال پرانی منریگا اسکیم کی جگہ لے گا۔