بٹلہ ہاؤس قبرستان کا بند حصہ کھول دیا گیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-05-2021
صفائی ستھرائی کے کام کو رکن اسمبلی نے خود اپنی نگرانی میں کرایا
صفائی ستھرائی کے کام کو رکن اسمبلی نے خود اپنی نگرانی میں کرایا

 

 

 نئی دہلی

ملک میں کورونا کے بدستور جاری رہنے کے پیش نظر اوکھلا کے مقامی رکن اسمبلی نے ایک بند پڑے قبرستان کو دوبارہ کھلوانے میں مدد کی ۔

مقامی رکن اسمبلی امانت الله خان کی کوششوں سے بٹلہ ہاؤس کے ایک بند قبرستان کو کھول دیا گیا اور صفائی ستھرائی کا کام شروع کردیا گیا۔ بٹلہ ہاؤس مین قبرستان میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے اس ضرورت کو محسوس کیا گیا تھا۔ صفائی ستھرائی کا کام مکمل ہونے کے بعد آنے والے دنوں میں اسے تدفین کے لئے کھول دیا جائے گا۔

صفائی ستھرائی کے کام کو رکن اسمبلی نے خود اپنی نگرانی میں کرایا اور اس حوالے سے ایک پوسٹ بھی ٹویٹر پر شیر کی ۔ انہوں نے لکھا کہ اس وبا نے بہت سے پیاروں کو ہم سے الگ کر دیا گیا ہے اور بہت سے لوگ ابھی بھی اس کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں ، میری آپ سے درخواست ہے کہ اپنے آپ کو کورونا سے بچائیں ۔