کوچی
ملک بھر میں بڑھتی ہوئی آبادی کو روکنے کی بحث کے درمیان کیرالہ میں ایک مختلف قسم کا معاملہ منظر عام پر آیا ہے۔ کیرالا کے ایک چرچ نے ان عیسائی خاندانوں کو مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے جن کے پانچ سے زیادہ بچے ہیں۔
اس کے تحت ایسے خاندانوں کوہر ماہ 1500 روپے کی امداد کا وعدہ کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی انجینرنگ کی تعلیم کے لئے اسکاشپ بھی دی جائے گی۔
تاہم ، یہ سہولت صرف سن2000 کے بعد شادی کرنے والے جوڑوں کی دی جائے گی جن پانچ بچے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ، کیرالہ میں سائرو-ملبار کیتھولک چرچ کے ایک شعبہ نے پانچ یا اس سے زیادہ بچوں والے خاندانوں کی امداد کے لئے ایک فلاحی اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کو عیسائی برادری کی تعداد بڑھانے کی ترغیب کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اس کے تحت ، ایک خاندان کے چوتھے اور اگلے بچوں کو سینٹ جوزف کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی ، پالا میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے اسکالرشپ فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ایک ہسپتال اپنے چوتھے اوراس کے بعد کے بچوں کو جنم دینے والی خواتین کے علاج کے اخراجات کو پورا کرے گا۔
دراصل کالج اور اسپتال دونوں ہی چرچ کے ماتحت آتے ہیں۔ معلومات کے مطابق اس منصوبے کا اعلان بشپ جوزف کلارنگت کی جانب سے چرچ کے ایک آن لائن پروگرام میں کیا گیا ۔ بشپ ،وسطی کیرالہ میں پالا کے سائرو-ملبار سیشن کا سربراہ ہے۔ فیملی اپوسٹولیٹ کے ڈائریکٹر ، ریوف جوزف کٹیانکل نے کہا کہ یہ منصوبہ سائرو مالابار چرچ کے پالا ڈاؤسیسی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لئے ہے۔