جموں: جمعرات کو جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے دستوں نے الرٹ کرتے ہوئے ایک پاکستانی ڈرون کو بین الاقوامی سرحد کے پاس سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈرون کو سلطان پور کے علاقے میں سرحد کے ہندوستانی حصے میں دیکھا گیا۔
ڈرون پر فائر کیا گیا اور اسے پاکستان کی طرف واپس جانے پر مجبور کیا گیا۔ پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کی مدد سےدہشت گرد تنظیموں کی طرف سے جموں و کشمیر میں ڈرون کے ذریعے ہتھیاروں کا گرایا جانا سیکورٹی فورسز کے لیے ایک بڑی تشویش کی بات ہے۔
بدھ کو ایک پاکستانی قیدی اس وقت مارا گیا جب وہ سیکورٹی ایجنسیوں کو اس جگہ لے گیا جہاں اس سال کے شروع میں جموں میں ڈرون گرانے کے بعد اسلحہ اور گولہ بارود چھپایا گیا تھا۔