مدارس اسلامیہ میں تاریخی دور کا آغاز:جمعیت اوپن اسکول میں عصری تعلیم کی شروعات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-02-2021
پروگرام میں اس تحریک کے روح رواں وڈائریکٹر مولانا محمود مدنی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند کے علاوہ کئی ماہرین تعلیم نے شرکت کی
پروگرام میں اس تحریک کے روح رواں وڈائریکٹر مولانا محمود مدنی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند کے علاوہ کئی ماہرین تعلیم نے شرکت کی

 

 

نئی دہلی

مدارس اسلامیہ میں ایک نئے دور کا آغاز ہو نے جارہے، اب مدارس کے طلبہ، سکینڈری سطح کی عصری تعلیم سے آراستہ ہوں گے۔ اس کے لیے جمعیۃ علماء ہند نے اکابر علمائے دین اور مدارس کے ذمہ داروں کی ہم آہنگی سے ’جمعیۃ اوپن اسکول‘ قائم کیا ہے جواین آئی او ایس کے تحت طلبہ کو دسویں کی تعلیم اور امتحان دلائے گا۔ اس کے تحت آئندہ پانچ سالوں میں پچاس ہزار طلبہ کو دسویں پاس کرنے کا پروجیکٹ ہے۔

اس سلسلے میں آج جمعیۃ علماء ہند کے صدر دفتر میں ایک تعارفی و تربیتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مغربی یوپی اور دہلی کے ایک سو مدارس کے ذمہ داران،مہتمم حضرات اور مدرسہ کوآرڈینیٹر شریک ہوئے۔

پروگرام میں اس تحریک کے روح رواں وڈائریکٹر مولانا محمود مدنی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند کے علاوہ کئی ماہرین تعلیم نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری اور اس تحریک کی مرکزی شخصیت مولانا نیاز احمد فاروقی نے کلمات استقبالیہ پیش کیے او رکہا کہ اب تک ایک سو مدارس کو منتخب کیا ہے، جس میں دو ہزار طلبہ عصری تعلیم سے ا ستفادہ کریں گے۔

اسی کے تحت کل سے پونہ کے اعظم کیمپس میں ان مدارس کے کو آرڈینیٹر س اور مدرسہ ٹیچروں کے لیے 20 روزہ تربیتی کیمپ شروع ہونے جارہا ہے۔پروجیکٹ انچار ج محسن علوی نے جمعیۃ اوپن اسکول کا تعارف اور عبدالماجد علوی نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ بزرگ عالم دین مولانا قاری شوکت علی مہتمم جامعہ اعزازالعلوم ویٹ کی دعاء پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔