چھٹی ہند- فرانس مشترکہ فوجی مشق'ایکس شکتی 2021' اختتام پذیر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
چھٹی ہند- فرانس مشترکہ فوجی مشق'ایکس شکتی 2021' اختتام پذیر
چھٹی ہند- فرانس مشترکہ فوجی مشق'ایکس شکتی 2021' اختتام پذیر

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

ہند-فرانس کی مشترکہ قومی مشق 'ایکس شکتی 2021' جو دو سال میں ایک بار منعقد ہوتی ہیں، چھٹی مرتبہ منعقد ہوئیں اور 12 دن کی زبردست مشترکہ فوجی تربیت کے بعد25 نومبر 2021 کو اختتام پذیر ہوئیں، جس کے دوران شورش / دہشت گردی کے ماحول کی خلاف لڑائی سے متعلق اور انتہا پسند گروپوں پر غلبہ حاصل کرنے سے متعلق سازوسامان کی نمائش کی گئی۔

ان مشقوں سے دونوں ملکوں کی فوجوں کو اقوام متحدہ کے منشور کے تحت مشترکہ ماحول میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی روک تھام کے لیے تربیت حاصل کرنے کا موقع فراہم ہوا۔

یہ مشقیں دو مرحلوں میں منعقد کی گئی، جن میں دہشت گردانہ کارروائیوں سے نمٹنے کے حالات اور ترکیبوں کی تربیت دی گئی۔

ان مشقوں کا اختتام نیم شہری ماحول میں تربیت دینے کے ساتھ ہوا۔ دونوں فوجوں نے کاررائیوں کے اپنے بہترین طور طریقوں اور تجربات سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا۔

دونوں فوجوں کے اہلکاروں نے نہ صرف چھوٹے ہتھیاروں کی مشقیں ایک ساتھ کیں، بلکہ کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں میں بھی یہ دونوں فوجیں شانہ بشانہ رہیں۔ دونوں ملکوں کی فوجوں نے مشق کے نتائج پر ان کے انعقاد کے دوران حاصل کیے گئے معیارات کے ضمن میں زبردست اطمینان ظاہر کیا۔

یہ مشقیں دہشت گردی سے پاک دنیا کے عزم کے تئیں ایک اور قابل ستائش سنگ بنیاد ثابت ہوں گی۔ ان مشقوں سے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی سفارت میں یقینی طور پرایک اہم باب کا اضافہ ہواہے۔